Saturday, Jun 21 2025 | Time 08:06 Hrs(IST)
Regional

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جالندھر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا ممبر آنجہانی چودھری سنتوکھ سنگھ کی اہلیہ کرم جیت کور نے بھی کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسٹر بٹو نے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، جالندھر کے ایم پی سشیل رنکو، پارٹی کے قومی ترجمان جیویر شیرگل، سابق ایم ایل اے شیتل انگورال، مسٹر امیت تنیجا اور دیگر کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
مسٹر بٹو نے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر کو بھیج دیا تھا۔ وہ ضلع کانگریس جالندھر اربن کے صدر، جالندھر امپروومنٹ ٹرسٹ کے صدر، پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور کل ہند کانگریس کمیٹی کے رکن اور پھر قومی سکریٹری تھے۔ وہ پنسپ کے چیئرمین بھی رہے۔ انہوں نے 2007 میں جالندھر سنٹرل اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔
پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے قریبی سمجھے جانے والے مسٹر بٹو نے اپنے دو سطری استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ کانگریس کی بنیادی رکنیت اور پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل کے شریک انچارج کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ پردیش
جالندھر سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا ممبر آنجہانی چودھری سنتوکھ سنگھ کی اہلیہ کرم جیت کور نے بھی آج کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2023 جالندھر لوک سبھا حلقہ کا ضمنی انتخاب لڑا، لیکن مسٹر رنکو سے الیکشن ہار گئی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلےمسٹر رنکو اے اے پی کی طرف سے دوبارہ امیدوار قرار دیئے جانے کے باوجود، اے اے پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
اس بار وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر جالندھر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسز کرم جیت کور چودھری کے بیٹے وکرم جیت سنگھ چودھری فلور سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔ چودھری کنبہ کانگریس کے چرنجیت سنگھ چنی کو اپنا امیدوار بنانے سے ناراض تھا اور اسی وجہ سے وکرم جیت سنگھ چودھری نے اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1500

خاص خبریں
بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

پٹنہ، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کو ایک اور وندے بھارت ایکسپریس کا تحفہ دیا اور ویشالی سے دیوریا تک ایک نئی ریل لائن اور نئی ٹرین سروس کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے سیوان میں منعقدہ ایک پروگرام میں پاٹلی پتر اور گورکھپور کے مابین چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاٹلی پترریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائی۔

...مزید دیکھیں
ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

تہران، 20 جون (یو این آئی)ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر کی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد

نائب صدر کی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 20 جون(یو این آئی)نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر صدر کو مبارکباد پیش کرتے انہوں نے کہا:عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کا شائستہ آغاز سے، ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک کا غیر معمولی سفر، شائستگی، سادگی اور سربلندی کا مظہر ہے جو ہماری جمہوریت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم نریندر مودی

پنجے اور لالٹین کے شکنجے نے بہار کو ہجرت کی علامت بنا دیا:وزیر اعظم نریندر مودی

سیوان، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی پسماندگی پر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجے اور لالٹین کی گرفت نے ریاست بہارکو ہجرت کی علامت بنا دیا ہے جمعہ کو بہار کے لیے 10,000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نر یندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے قبل کی حکمرانی کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے آر جے ڈی اور کانگریس پر حملہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں نے جنگل راج کا خاتمہ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران امن کا خواہاں  اور  سلامتی کا حامی، اسرائیل  کا   حملہ اشتعال انگیزی  ،بچوں اور بے گناہوں کے قتل  کا مرتکب:محمد جواد حسینی

ایران امن کا خواہاں اور سلامتی کا حامی، اسرائیل کا حملہ اشتعال انگیزی ،بچوں اور بے گناہوں کے قتل کا مرتکب:محمد جواد حسینی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی)ایران امن کا خواہاں اور سلامتی کا حامی ہے اور اسرائیل نے بے بنیاد الزام لگاکر ایران پر حملہ کرکے بچوں اور بے گناہ شہریوں کا قتل کیا ہے اس امر کا اظہار ہندوستان میں ایرانی مشن کے نائب سربراہ محمد جواد حسینی نے ٖآج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نیوکلیائی ہتھیار بنانے کا بے بنیاد الزام لگاکر ایران پر حملہ کیا اوراس کے نتیجے میں بچے اور بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کو  سالگرہ پر مبارکباد دی

مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر صدر جمہوریہ کی قیادت اور عوامی خدمات کو ملک کے لوگوں کے لیے باعث تحریک قرار دیا وزیر اعظم نے کہا، "صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کی زندگی اور قیادت ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
دس سال کے دوران جموں و کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

دس سال کے دوران جموں و کشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں،20جون(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران جموں و کشمیر کو دانستہ طور پر اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی، تاہم موجودہ عوامی نمائندہ حکومت اس بدنظمی اور غلط پالیسیوں کی تلافی میں دن رات مصروف ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں