SportsPosted at: Jul 15 2024 6:50PM راؤنڈ گلاس ہاکی اور سرجیت ہاکی کی ناقابل شکست مہم جاری
موہالی، 15 جولائی (یو این آئی) راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی (آر جی ایچ اے) اور سرجیت ہاکی اکیڈمی پی آئی ایس، جالندھر نے جونیئر عمر کے گروپ کے لئےافتتاحی پنجاب ہاکی لیگ میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی تیسرے ہفتے کے میچوں کے بعد، آر جی ایچ اے اور سرجیت ہاکی اکیڈمی (ایس ایچ اے) تین میچوں میں بالترتیب نو اور سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
آر جی ایچ اے نے تمام تین میچوں میں یک طرفہ طور پر جیتے ہیں، جب کہ سرجیت اکیڈمی نے شوٹ آؤٹ کی وجہ سے دو جیت حاصل کی ہے، کیونکہ مقررہ وقت کے بعد میچ ٹائی پر ختم ہوا تھا۔
لدھیانہ کے اولمپیئن پرتھوی پال سنگھ ہاکی اسٹیڈیم، میں کھیلے گئے تیسرے ہفتے کے میچوں میں آر جی ایچ اے، سرجیت ہاکی اکیڈمی اور پی آئی ایس موہالی نے کامیابی حاصل کی۔