NationalPosted at: Feb 18 2025 3:59PM قطر کے امیر کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال
نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا منگل کو راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں قطر کے امیر کا روایتی استقبال کیا وہ دو روزہ دورے پر پیر کی رات یہاں پہنچے تھے ان کی آمد پر مسٹر مودی نے پروٹوکول توڑ کر ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا اس کے بعد امیر راج گھاٹ جائیں گے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
شام کو امیر صدر جمہوریہ مرمو سے ملاقات کریں گے۔ راشٹرپتی بھون میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ رات کو اپنے ملک واپس چلے جائیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔