Friday, Dec 12 2025 | Time 21:35 Hrs(IST)
International

عمان کے مشہور مسابقہ قرآن 'اولاد آدم قرآن مسابقہ 2025' کے 21ویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد

عمان کے مشہور مسابقہ قرآن 'اولاد آدم قرآن مسابقہ 2025' کے 21ویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد

مسقط، 16 مارچ (یواین آئی) عمان میں منعقد ہونے والےاولاد آدم قرآن مقابلہ کے 21ویں ایڈیشن کا انعقاد 13 رمضان 1446 ہجری مطابق 13 مارچ 2025 کو کیا گیا  یہ باوقار مقابلہ ڈاکٹر محمد بن سعید المعمری، وزیر اوقاف و امور دینیہ کی سرپرستی میں ہوا  جس میں دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی یہ اطلاع اولاد آدم مسابقہ قرآن کریم عمان نے ایک ریلیز میں دی ریلیز میں کہا گیا کہ’’2004 میں شروع ہونے والا یہ مقابلہ نوجوانوں اور بڑوں کو قرآن پاک کی تجوید اور حفظ میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال مقابلے میں 200 شرکاء نے حصہ لیا، جو آٹھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی تلاوت اور حفظ کا جائزہ لینے کے لیے ملک کے نامور علمائے کرام پر مشتمل ججز پینل تشکیل دیا گیا تھا۔‘‘
اس سال کے مقابلے میں ایک اہم پیش رفت یہ رہی کہ رجسٹریشن کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا، جس کے تحت شرکاء نے اپنی کیٹیگری منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے راؤنڈ کے لیے وقت بھی خود مقرر کیا۔
مقابلہ چار مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیا گیا: مکمل حفظ قرآن، 15 پاروں کا حفظ
ریلیز میں مزید کہاگیا کہ ’’15 سال اور اس سے زائد عمر کے شرکاء کے لیے تلاوت، 14 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے تلاوت، ہر کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شرکاء نے اعلیٰ پوزیشنز حاصل کیں۔ مکمل حفظ قرآن میں عبدالرحمن البشیر ہرشہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 15 پاروں کے حفظ میں محمد بن خمیس الیعقوبی نے اول مقام حاصل کیا۔ 15 سال اور اس سے زائد عمر کے شرکاء کی تلاوت میں صہیب ہلال السیابی فاتح قرار پائے۔ 14 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کی تلاوت میں معیض ہلال الحسنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔‘‘
مقابلے کی تقریب میں تقریباً 300 افراد بشمول خواتین نے شرکت کی، جس نے اس ایونٹ کو ایک یادگار اجتماع بنا دیا۔
منتظمین نے اس کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقابلہ آئندہ سالوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

کیا ٹرمپ دنیا کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں؟

خصوصی تجزیہ: اسد مرزا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایک نئے عالمی اتحاد 'سي5'، یا 'کور فائیو'، کوعالمی طاقتوں کے فورم کے تورپر پیش کارنا چاہتے ہیں جس میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان اور جاپان کو شامل کیا جائےگا۔

...مزید دیکھیں