RegionalPosted at: Feb 14 2025 9:45PM راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی
للت پور، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر پارلیمانی زبان کے الزام کے خلاف دائر درخواست پر للت پور کی عدالت میں سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
درخواست گزار وکیل بھاگوت پرساد پاٹھک نے الزام لگایا ہے کہ 22 نومبر 2023 کو راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے دوران باڑمیر میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور انہیں ' پنوتی کہا۔ درخواست گزار نے اس طرح کی غیر پارلیمانی زبان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ راہل گاندھی پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
جج نے راہل گاندھی کو 14 فروری کو ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا، جس پر آج ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور اگلی تاریخ مانگی، جس پر جج نے سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کی ہے۔
یواین آئی، م ش