Tuesday, Mar 17 2026 | Time 11:56 Hrs(IST)
National

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔
مسٹر گاندھی نے اس میٹنگ کے دوران کہا کہ اس تجارتی معاہدے سے "زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔" انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "کئی دیگر فصلیں بھی جلد ہی درآمد کی جائیں گی۔"
مسٹر گاندھی نے کہا کہ "ہمارے کسانوں سے زیادہ سبسڈی والی درآمدی زرعی مصنوعات کے ساتھ مقابلہ کرنے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ یہ معاہدہ نہ صرف چند مخصوص فصلوں بلکہ دیہی معیشت کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ہمیں کسانوں اور کھیت مزدوروں کے روزگار کا تحفظ کرنا چاہیے۔"
کسان لیڈروں نے مسٹر گاندھی کو بتایا کہ اس معاہدے سے مقامی پروڈیوسروں، خاص طور پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ امریکہ سے بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے ہندوستانی بازار میں قیمتیں گر سکتی ہیں اور لوگوں کی آمدنی کم ہو سکتی ہے۔ میٹنگ میں موجود ایک کسان نمائندے نے کہا کہ "ہم پہلے ہی بڑھتی ہوئی لاگت اور غیر مستحکم بارار قیمتوں سے نبرد آزما ہیں۔ سستی درآمدات کے لیے دروازے کھولنے سے کسانوں کی سودے کی قوت مزید کمزور ہو جائے گی۔"
کسان لیڈروں اور مسٹر گاندھی نے تجارتی معاہدے کی مخالفت کے لیے بڑے پیمانے پر قومی تحریک شروع کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد ایک کسان لیڈر نے کہا کہ " ہندوستان کے زرعی شعبے کے تحفظ کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے۔"
میٹنگ میں کئی ریاستوں کی متعدد کسان تنظیموں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ ان میں آل انڈیا کسان کانگریس کے سکھپال ایس کھیرا اور اکھلیش شکلا، جی کے ایس راجستھان کے رنجیت ایس سندھو، پروگریسو فارمرز فرنٹ کے آر نندکمار، بی کے یو شہید بھگت سنگھ کے امرجیت ایس موہری، عام کسان یونین کے کیدار سروہی، کسان کانگریس پنجاب کے کرن جیت ایس سندھو، کسان مزدور مورچہ-انڈیا کے گرمنیت ایس منگت، جموں و کشمیر زمیندارہ فورم کے حمید ملک، کے ایم ایم کے تیجویر سنگھ، ہریانہ کسان سنگھرش سمیتی کے دھرم ویر گویت، کرشک سماج کے ایشور سنگھ نین اور ساؤتھ ہریانہ کسان یونین کے ستویر کھٹانہ شامل تھے۔
یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران بڑھے ہوئے سیاسی تناؤ کے درمیان ہوئی۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی شرائط اور اثرات کے بارے میں حکومت سے بار بار شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ کوئی بھی تجارتی معاہدہ ہندوستان کے مفادات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ کانگریس اور کئی کسان گروپوں نے الزام لگایا ہے کہ زرعی شعبے کے لیے ضروری حفاظتی التزامات کو عام نہیں کیا گیا ہے۔ 9 مارچ سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، ایسے میں ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک اہم معاملہ بنا رہ سکتا ہے، کیونکہ کسان تنظیمیں اس حوالے سے اپنے اگلے قدم پر غور کر رہی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے پیر کو عوام سے اپیل کی کہ جہاں ممکن ہو وہ رسوئی گیس کے لیے ایل پی جی کے بجائے پائپ کے ذریعے پی این جی کنکشن لیں، جس کے لیے کمپنیاں خصوصی ترغیب دے رہی ہیں کچھ کمپنیوں نے 500 روپے کی مفت گیس اور کچھ نے ضمانت کی رقم معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہریانہ حکومت  پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف  مقدمہ چلانے  کی منظوری نہیں دے گی

ہریانہ حکومت پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دے گی

نئی دہلی،16 مارچ (یواین آئی ) ہریانہ حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاملہ اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی سرحد پار فوجی کارروائی 'آپریشن سندور' سے متعلق ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے شروع ہوا تھا چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا کہ اب اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

رسوئی گیس کی فراہمی پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت نوک جھونک

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کا مسئلہ پیر کو ایوان میں اٹھایا، جس پر ایوان کے رہنما جگت پرکاش نڈا نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ کانگریس مصیبت کے وقت بھی سیاست کر کے عوام کو بھڑکا رہی ہے مسٹر کھڑگے نے وقفۂ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں رسوئی گیس سلنڈر کی فراہمی متاثر ہونے کے سبب افراتفری مچی ہوئی ہے اور اس سے خاص طور پر غریب، متوسط طبقہ اور چھوٹے ریستوران متاثر ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

27 سال بعد اقتدار میں واپسی، بی جے پی کا دہلی کے لیے ’مربوط ترقی‘ کا روڈ میپ

سدھارتھ رائے

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) تقریباً تین دہائیوں کے بعد دہلی میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ ایک ایسے ماڈل پر ہے جسے وہ ’’مربوط ترقی‘‘ قرار دیتی ہیں،ایک ایسا ماڈل جو بنیادی ڈھانچے کی توسیع کو ماحولیاتی پائیداری اور سماجی خدمات سے جوڑتا ہے اس سوال کے جواب میں کہ آج کے طرزِ حکمرانی کے چیلنجز سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں کتنے مختلف ہیں، گپتا نے کہا کہ ہر دور اپنی ترجیحات ساتھ لاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف  ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے  کیا واک آؤٹ

چیف اور ہوم سکریٹری کی برطرفی کے خلاف ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان نے پیر کو راجیہ سبھا سے دن بھر کے لئے واک آؤٹ کیا ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے متعلقہ دستاویزات پیش کیے جانے کے بعد وقفہ صفر سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو رات کے اندھیرے میں ہی ہٹا دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

حکومت نے سال 2025 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کر دیا

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزارتِ ثقافت نے پیر کے روز ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز 2025 کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں ہندوستان کی 24 تسلیم شدہ زبانوں کے ممتاز ادیبوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا وزارت کے حکام نے بتایا کہ ایوارڈز دینے کی باضابطہ تقریب 31 مارچ کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں  مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے: مانڈویا

نئی دہلی، 16 مارچ (یواین آئی) حکومت نے لوک سبھا میں پیر کو کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے مرکزی محنت و روزگار وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں مسلسل روزگار بڑھ رہا ہے اور بے روزگاری کم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت بڑھتی ہے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

راجیہ سبھا کے لیے 35 امیدوار منتخب

16 Mar 2026 | 11:21 PM

نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے اتوار کو منعقد ہونے والے دو سالہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے بہار کی تمام پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ اڈیشہ میں بی جے پی نے دو نشستیں جیت لیں اور اس کی حمایت سے ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ .

ایکانا میں ایل ایس جی کے میچوں کے لیے پہلی بارموبائل ٹکٹ کی سہولت

16 Mar 2026 | 11:08 PM

لکھنؤ، 16 مارچ (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے میچوں کے لیے پہلی بار ایم ٹکٹ (موبائل ٹکٹ) کی سہولت شروع کی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق شائقین اب بک مائی شو پر آن لائن ٹکٹ بک کرتے ہی موبائل نمبرز پر ایم ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، جنہیں اسٹیڈیم کے گیٹ پر اسکین کرکے براہ راست انٹری حاصل کی جاسکتی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ یہ سسٹم تماشائیوں کو کسی بھی آف لائن کاؤنٹر سے فزیکل ٹکٹ خریدنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا، جس سے انٹری کا عمل تیز تر اور آسان ہو جائے گا۔ ایم آن لائن بک کئے جاسکیں گے، جس سے لوگوں کو ٹکٹ کاؤنٹر پر لائن میں کھڑے رہنے کی ضرورت نہیں پڑے .