Sunday, Aug 16 2026 | Time 18:26 Hrs(IST)
National

مودی کو پیچھے ہٹنے اور غریبوں کے متحد ہونے کا موقع ہے، منریگا بچانے کی لڑائی: راہل گاندھی

مودی کو پیچھے ہٹنے اور غریبوں کے متحد ہونے کا موقع ہے، منریگا بچانے کی لڑائی: راہل گاندھی

نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کو ختم کرنے کے خلاف شروع ہوئی لڑائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اور منریگا کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا مسٹر گاندھی نے تخلیقی کانگریس کے سربراہ سندیپ دکشت کے زیر اہتمام "منریگا بچاؤ مورچہ" کے کارکنوں کے قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور 'ایک شخص ایک ووٹ' کا تصور ختم ہو جائے اور آزادی سے پہلے والا ہندوستان واپس لایا جائے۔ اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو منریگا کے تحت ملے حقوق کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منریگا نے غریبوں کو روزگار کی ضمانت اور عزت کے ساتھ جینے کا حق دیا تھا۔ اس کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ جسے بھی کام کی ضرورت ہو، وہ عزت کے ساتھ حق کے طور پر کام مانگ سکے اور حق کے ساتھ اسے کام ملے۔ منریگا پنچایتی راج کے تحت چلایا جاتا تھا اور یہ عوام کی آواز اور ان کا حق تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اسے ختم کرنے میں لگے ہیں۔ کانگریس اس کے لیے لڑ رہی ہے اور حکومت کو منریگا کی بحالی پر مجبور کرے گی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے پہلے مودی حکومت کسانوں کے خلاف کالے قوانین لے کر آئی تھی، جسے کسانوں نے روک دیا۔ جو ناانصافی کسانوں کے ساتھ کی گئی تھی، وہی اب مزدوروں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
کانگریس رہنما نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ "کچھ سال پہلے بی جے پی حکومت تین سیاہ زرعی قوانین لے کر آئی اور اس کے ذریعے کسانوں پر حملہ کیا لیکن کسانوں اور ہم سب نے مودی پر دباؤ ڈال کر اسے روک دیا۔ اب اسی طرح کا حملہ مزدوروں پر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور اب مرکزی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کس ریاست کو کتنا پیسہ بھیجا جائے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو زیادہ پیسہ ملے گا اور اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو کم۔ مرکزی حکومت ہی طے کرے گی کہ کہاں کب کام ہوگا، کس کو کتنی مزدوری ملے گی۔ جو حقوق مزدوروں کو ملتے تھے، اب وہ ٹھیکیداروں کو ملیں گے۔ بی جے پی کی سوچ یہ ہے کہ ملک کی دولت اور وسائل منتخب ہاتھوں میں ہوں اور وہی لوگ اس ملک کو چلائیں۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک کی ساری دولت امیروں کے ہاتھ میں چلی جائے تاکہ غریب، دلت اور آدیواسی لوگ ان پر منحصر ہو جائیں اور ان کی بات مانیں۔"
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مرمو، رادھا کرشنن، مودی اور نوین سمیت مختلف رہنماؤں نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، رادھا کرشنن، مودی اور نوین سمیت مختلف رہنماؤں نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین سمیت مختلف رہنماؤں نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا محترمہ مرمو، مسٹر رادھا کرشنن، مسٹر مودی، سابق صدر رام ناتھ کووند، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مسٹر نوین اور دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا سمیت تمام رہنما آج اٹل واجپئی کی یادگار ’سدیو اٹل‘ پہنچے اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

امت شاہ نے چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

چتوڑ گڑھ، 16 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما کی موجودگی میں چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے آٹھ دھاتوں سے تیار کردہ مجسمے کی نقاب کشائی کی مسٹر شاہ نے نمبا ہیڑا کے جے کے سرکل پر مسٹر واجپئی کی برسی کے موقع پر ان کے آٹھ دھاتوں سے بنے مجسمے کا افتتاح کیا۔

...مزید دیکھیں
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ

تہران، 16 اگست (یو این آئی) ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ ہو گیا ہے، تاہم کچھ معاملات پر ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے پریس ٹی وی نے ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے اس سے پہلے سعودی براڈکاسٹر الحدث نے خبر دی تھی کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو نقل و حمل کے لیے پوری طرح کھولنے پر معاہدہ ہوا ہے، جسے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری ملنی باقی ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت  پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کی جنگ آزادی میں انمٹ اور ناقابل فراموش خدمات کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ نے جنگ آزادی میں اس وقت کردار ادا کیا تھا جب پورا ملک انگریزوں کی دہشت میں مبتلا تھا انہوں نے دارالعلوم دیوبند میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھو، قربانیاں ہم نے دی ہیں، جن مدارس کے حجروں، درسگاہوں اور خانقاہوں سے غلامی کے خلاف آزادی کا صور پھونکا گیا، آج انہی کو دہشت گردی سے جوڑنا تاریخ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہماچل کے وزیر اعلیٰ کی یوم آزادی کے موقع پر  میڈیکل اسٹاف کو  سوغات

ہماچل کے وزیر اعلیٰ کی یوم آزادی کے موقع پر میڈیکل اسٹاف کو سوغات

ہمیرپور، 16 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت کام کرنے والی اسٹاف نرسوں، فارماسسٹوں، آپریشن تھیٹر معاونین اور لیبارٹری میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے 25,000 روپے کا نظرثانی شدہ ماہانہ اعزازیہ، 281 کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی اور غریب خاندانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
یومِ آزادی: سندھُو سماج دہلی نے ترنگا لہرا کر شہیدوں اور سندھ سے ہجرت کرکے آنے والے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کیا

یومِ آزادی: سندھُو سماج دہلی نے ترنگا لہرا کر شہیدوں اور سندھ سے ہجرت کرکے آنے والے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) سندھُو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی اور عقیدت کے ساتھ یومِ آزادی منایا گیا اس موقع پر موجود سماج کے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے امر شہیدوں کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے عزم کیا سندھُو سماج دہلی کے جنرل سکریٹری مسٹر نریش بیلانی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے محض جشن کا دن نہیں بلکہ ان بے شمار جانبازوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے انگریزی حکومت کی غلامی سے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

...مزید دیکھیں
یومِ آزادی کے موقع پر ترلوک پوری میں 157واں مفت یونانی طبی کیمپ

یومِ آزادی کے موقع پر ترلوک پوری میں 157واں مفت یونانی طبی کیمپ

ڈاکٹر سید احمد خان نے طبِ یونانی کی افادیت اجاگر کی، بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی

نئی دہلی، 16اگست (یو این آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں مختلف موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے طبِ یونانی کی اہمیت نمایاں ہے  انہوں نے کہا کہ یونانی طریقۂ علاج اپنی روایتی اور قدرتی خصوصیات کے باعث عوام میں مقبول ہے اور مفت طبی کیمپوں کے ذریعے ضرورت مند افراد تک علاج کی سہولت پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ آزادی ہند کے موقع پر ترلوک پوری، نئی دہلی میں منعقدہ 157ویں مفت یونانی طبی کیمپ کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت  پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

16 Aug 2026 | 5:50 PM

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کی جنگ آزادی میں انمٹ اور ناقابل فراموش خدمات کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ نے جنگ آزادی میں اس وقت کردار ادا کیا تھا جب پورا ملک انگریزوں کی دہشت میں مبتلا تھا۔.

ہاکی، ہندستان مقابلہ انگلینڈ دو آخری

16 Aug 2026 | 6:02 PM

دونوں ٹیموں کے درمیان مسلسل کانٹے کے مقابلے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں لندن میں پرو لیگ کے دوران بھی دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ دونوں ہی مواقع پر کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں مقابلہ ختم نہیں کر سکی اور میچ شوٹ آؤٹ تک گئے۔ ہندوستان اور انگلینڈ برابر رہے، جس میں دونوں ٹیموں نے 1-1 جیت حاصل کی۔.

منیشا کوئرالا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا

منیشا کوئرالا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا

16 Aug 2026 | 3:37 PM

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) منیشا کوئرالا ہندی سنیما کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ قدرتی، سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا۔ وہ ہندی کے علاوہ تمل، ملیالم اور نیپالی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہونے والی منیشا 2026 میں 56 برس کی ہو گئی ہیں۔.