NationalPosted at: Oct 31 2024 5:54PM راہل نے سردار پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا مسٹر گاندھی نے کہا ملک کو اتحاد اور سالمیت کے دھاگے میں باندھنے والے ’’مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہندوستان کو متحد کرنے اور ملک میں محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے والے ان کے ان کے قدموں کے نشان ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔‘‘
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا ’’سردار پٹیل نے سنگھیوں کو قابو میں رکھا تو آج تمام سنگھی بھی اس تاحیات کانگریسی کے سامنے سر جھکانے پر مجبور ہوگئے۔ چند سال پہلے یہی سنگھی سردار صاحب کے خلاف کتابیں چھاپتے اور تقسیم کرتے تھے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔‘‘
کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل پیج پر ایکس پوسٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’عظیم مجاہد آزادی بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے دھاگے میں مرد آہن سردار پٹیل، ہم تمام ملک کے عوام کو ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔