NationalPosted at: Jul 8 2026 5:59PM یو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے یو جی سی-نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے سنگین الزامات کے تعلق سے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک کے کچھ ہی ہفتوں بعد اب یو جی سی نیٹ امتحان پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، جو ملک کے امتحانی نظام کی ساکھ پر بڑا بحران ہے۔
کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ امتحان سے ٹھیک پہلے 100 صفحات کی ایک پی ڈی ایف گردش کر رہی تھی، جو سوالنامہ تیار کرنے سے متعلق تھی اور مبینہ طور پر صرف نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے پاس دستیاب ہو سکتی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پی ڈی ایف کے تقریباً 90 سوالات سوشیالوجی کے اصل سوالنامے سے میل کھاتے ہیں۔