NationalPosted at: Jun 3 2026 1:29PM سی جی پی ایس سی گھوٹالہ جانچ میں سابق آئی اے ایس جے کے دھرو کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے

نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو مبینہ چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن (سی جی پی ایس سی) بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں تقریباً ایک درجن مقامات پر تلاشی مہم چلائی، جس سے اس ہائی پروفائل معاملے میں ایجنسی کی انٹری ہوئی ہے ای ڈی کے ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر جے کے دھرو کی بھلائی میں واقع رہائش گاہ اور سی جی پی ایس سی کے سابق چیئرمین تامن سنگھ سونوانی سے جڑے دیگر مقامات پر تلاشی لی گئی۔
یہ چھاپے 2020 اور 2022 کے درمیان منعقدہ سی جی پی ایس سی اسٹیٹ سروس امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی ایجنسی کی جانچ کا حصہ ہے۔ ای ڈی بھرتی کے عمل سے جڑے مشتبہ مالیاتی لین دین اور مبینہ طورپرجرائم کی کمائی اور استعمال کی جانچ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی ان الزامات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس وقت کے سی جی پی ایس سی چیئرمین تامن سنگھ سونوانی نے بھرتی کے عمل کے دوران اپنے رشتہ داروں، خاندان کے ارکان اور قریبی ساتھیوں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا۔
ڈپٹی کلکٹر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت کئی اہم انتظامی عہدوں کے لیے بھرتی مہم اس وقت جانچ کے دائرے میں آئی تھی جب یہ الزامات سامنے آئے تھے کہ انتخاب کے عمل میں بااثر افراد سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی گئی۔ ای ڈی کی جانب سے یہ تلاشی مہم مبینہ بھرتی گھوٹالے کی جاری جانچ کے حصے کے طور پر چلائی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ایف اے