Monday, Jun 15 2026 | Time 22:56 Hrs(IST)
National

ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کی اپیل کی

ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں یا اس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات ہیلپ لائن نمبر 139 پر دینے کی اپیل کی ہے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں حال ہی میں پیش آئے واقعات کے تعلق سے افسران کے ساتھ مسافروں اور ریلوے املاک کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ اس دوران ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ایک بہتر رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے زمینی سطح سے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی پر مبنی سکیورٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے، پورے ریل نیٹ ورک میں سی سی ٹی وی کوریج کو وسعت دینے اور ریلوے بورڈ ہیڈکوارٹر نیز مختلف علاقائی ڈویژنوں کے درمیان آپریشنل سکیورٹی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ میٹنگ میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے، کیمروں کی خصوصیات کو اپ گریڈ کرنے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کا نظام لگانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ریلوے نیٹ ورک پر زیادہ موثر سکیورٹی مینجمنٹ کے لیے آر پی ایف اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے درمیان معلومات کے تبادلے کے طریقوں کو بہتر بنا کر تال میل کو مضبوط کرنے پر بھی خاص توجہ دی گئی۔
میٹنگ کے دوران افسران نے مسٹر ویشنو کو بتایا کہ ریلوے ٹرینوں، مسافروں، اسٹیشن کے احاطے اور اپنے وسیع ریل نیٹ ورک کی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی)، ڈرون اور سی سی ٹی وی جیسے جدید ترین تکنیکی آلات کا بڑے پیمانے پر استعمال کر رہا ہے۔ یہ کام 'مشن موڈ' میں کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے بیٹ سطح پر انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں مسٹر ویشنو کے علاوہ وزیر مملکت برائے ریل وی سومنا اور رونیت سنگھ بٹو کے ساتھ ساتھ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار اور ملک بھر سے آئے علاقائی حکام شامل ہوئے۔
میٹنگ کے دوران افسران نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں پیش آنے والے واقعات (جن میں آگ لگنے کے کچھ حالیہ واقعات بھی شامل ہیں) کی ابتدائی جانچ میں سماج دشمن عناصر کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے ان واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آر پی ایف ان کی جانچ کر رہا ہے۔ کئی معاملات میں، ریلوے کی جانب سے کی گئی فوری اور فعال کارروائی کی بدولت بڑے حادثات کو ٹالنے میں کامیابی ملی ہے۔
ریلوے نے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز میں کہا ہے کہ میٹنگ میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس سسٹم کو مضبوط کرنے اور معلومات پر تیزی سے کارروائی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے علاوہ مسافروں کو بھی اس بات کے لیے مزید ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے سفر کے دوران اور اسٹیشن کے احاطے میں انتظار کرتے وقت سماج دشمن سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششوں میں سرگرمی سے تعاون کریں۔ ریلوے نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کے دوران چوکس اور محتا رہیں۔ ریلوے کے احاطے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کے نظر آنے پر اس کی اطلاع فوری طور پر ریلوے ہیلپ لائن نمبر 139 پر دیں۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں ایک اہم پیش رفت میں امریکہ اور ایران کے درمیان بنی رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں امن اور استحکام قائم ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں مغربی ایشیا میں تنازعہ ختم کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہوئی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، جس نے دنیا بھر میں سنگین اقتصادی خلل پیدا کیا ہے اور کئی ممالک میں جانی نقصان کا سبب بنا ہے۔

...مزید دیکھیں
جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دشمنی ختم کرنے کی سمت میں یہ ایک مثبت اور ضروری قدم ہےمسٹر رمیش نے امید ظاہر کی کہ امریکہ، ایران اور اسرائیل اس معاہدے پر عمل کریں گے اور یہ پہل خطے میں مستقل امن اور معمول کے تعلقات کی سمت میں راہ ہموار کرے گی۔

...مزید دیکھیں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تہران، 15 جون (یو این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران میں تاریخی سطح کا امن تصفیہ ہو گیا ہے، امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں اور سب کو مبارک ہو، انھوں نے کہا امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر رہا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی ملاحوں  کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت  احتجاج درج کرائیں  : کانگریس

ہندوستانی ملاحوں کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت احتجاج درج کرائیں : کانگریس

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس نے امریکی حملے میں ہندوستانی جہاز کے عملے کے تین ارکان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے اور اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم کو تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کا جامع جائزہ لینا چاہیے کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ محترمہ سپریا شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کو اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سلوواکیہ کے دورے پر پہنچنے پر کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری مزید گہری ہوگی مسٹر مودی نے سلوواکیہ کے دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

...مزید دیکھیں
پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت آیوش، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے مرکزی وزیر آیوش پرتاپ راؤ جادھو نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی وزارت آئی سی ایم آر اور دیگر طبی تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس قسم کی بیماری میں کون سا یوگا کیا جائے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکے۔

...مزید دیکھیں
ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ممبئی 15 جون (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی خبر سے گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 1300 پوائنٹس کے قریب اچھل گیاسینسیکس 1197.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76725.27 پوائنٹس پر کھلا اور 1293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76821 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں

ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کا تاریخی شہر وارانسی میں آغاز

15 Jun 2026 | 9:56 PM

وارانسی، 15 جون (یواین آئی ) ڈی پی ورلڈ پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا تاریخی شہر وارانسی میں پہلی مرتبہ اپنے مقابلے کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ نیٹ جین سیزن کا چھٹا ایونٹ 16 سے 18 جون 2026 تک بی ایل ڈبلیو گرینز گولف کورس میں کھیلا جائے گا۔یہ وارانسی میں پی جی ٹی آئی کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، جس کے لیے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ مقابلہ 54 ہولز (تین راؤنڈز) پر مشتمل ہوگا، جبکہ 36 ہولز کے بعد کٹ نافذ کیا جائے گا۔ ٹاپ 36 کھلاڑی اور برابر اسکور والے کھلاڑی آخری اور تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 72 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نمایاں شرکاء میں سنیّت چورسیا (2026 ڈی پ.