RegionalPosted at: Mar 13 2025 7:57PM ہولی پر ہم سب قومی رنگ میں رنگ جائیں- شیخاوت
جودھ پور، 13 مارچ (یو این آئی) ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنگوں کے اس تہوار پر ہم سب کو قومی رنگوں میں رنگ جانا چاہیے جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مسٹر شیخاوت نے کہا کہ ہندوستان تہواروں اور تقریبات کا ملک ہے۔ ہمارے تہوار بھی اس متنوع ملک کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کا کام کرتے ہیں۔ ہولی کا تہوار بھی ایسے ہی بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار اور بھی خاص ہے کیونکہ یہ مختلف رنگوں کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ سب لوگ اپنی رنجشیں بھول کر ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر ایک رنگ میں رنگنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ہولی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قرارداد میں شامل ہو کرامرت کار میں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کی سمت خود کو وقف کرنے کے رنگ سے شرابور ہوکر نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
یواین آئی۔الف الف