Monday, Aug 17 2026 | Time 03:47 Hrs(IST)
National

راجستھان میں مذہبی مقامات کے خلاف انتظامیہ کی بلڈوزر کارروائیوں پرـ اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

راجستھان میں مذہبی مقامات کے خلاف انتظامیہ کی بلڈوزر کارروائیوں پرـ اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

نئی دہلی، 11جولائی (یو این آئی) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)، راجستھان چیپٹر نے "نوٹسز، فیتھ اینڈ جسٹس" کے عنوان سے اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں راجستھان کے سرحدی اضلاع، خصوصاً باڑمیر، جیسلمیر اور بیکانیر میں مساجد، مدارس، درگاہوں عیدگاہوں، قبرستانوں اور دیگر مسلم مذہبی مقامات کے خلاف حالیہ انتظامی بلڈوزر کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ زمینی حقائق جاننے کے لیے کیے گئے دوروں، مقامی باشندوں، مساجد کی انتظامیہ، وکلاء، عوامی نمائندوں سے ملاقاتوں اور سرکاری ریکارڈ کے مطالعے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انتظامی کارروائیاں چند الگ تھلگ مقامات تک محدود نہیں بلکہ سرحدی اضلاع میں مسلم مذہبی اداروں کے خلاف ایک وسیع انتظامی مہم کی صورت اختیار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مختلف مقدمات میں راجستھان لینڈ ریونیو ایکٹ 1956، راجستھان پنچایتی راج رولز 1996، راجستھان کالونائزیشن ایکٹ 1954 اور راجستھان لینڈ ریونیو (غیر مجاز قابضین کی بے دخلی) ایکٹ 1975 کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔ متعدد نوٹسوں میں تین ماہ تک سول قید اور سالانہ لگان سے پچاس گنا جرمانے کی تنبیہ بھی شامل تھی۔
رپورٹ میں انصاف اور قانونی ضابطۂ کار پر عمل درآمد کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ متعدد معاملات میں نوٹس پر درج تاریخ اور اس کی حقیقی وصولی کے درمیان نمایاں فرق پایا گیا، جبکہ متاثرہ فریقین کو جواب داخل کرنے یا قانونی مدد حاصل کرنے کے لیے صرف ایک سے تین دن کا وقت دیا گیا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا انہیں مؤثر طور پر اپنا موقف پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کیا گیا یا نہیں۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے مطابق اب تک باڑمیر میں چھ مساجد، جیسلمیر میں دو مساجد اور متعدد مزارات، جبکہ بیکانیر میں ایک مسجد اور دو مزارات منہدم کیے جا چکے ہیں۔ کئی دیگر مقامات پر انہدام یا بے دخلی کی کارروائیاں زیرِ عمل ہیں، جبکہ متعدد مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ متعلقہ اراضی کی قانونی حیثیت ہر معاملے میں مختلف ہے، جن میں چراگاہی زمین، اورن زمین، کھاتیداری اراضی، الاٹ شدہ زمین اور آبادی اراضی شامل ہیں۔ تاریخی کالونائزیشن ریکارڈ، ریونیو ریکارڈ اور موجودہ زمینی ریکارڈ میں پائے جانے والے اختلافات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہر مقدمے کا فیصلہ اس کے اپنے حقائق اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر الگ الگ کیا جانا چاہیے، نہ کہ یکساں انتظامی نقطۂ نظر اختیار کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق راجستھان کی بین الاقوامی سرحد سے متصل دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں جاری ہیں یا زیرِ غور ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ وسیع آئینی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
اے پی سی آر نے واضح کیا کہ اگرچہ قومی سلامتی اور سرحدی انتظام انتہائی اہم ہیں، تاہم تمام انتظامی اقدامات آئین ہند، قانون کی حکمرانی اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہونے چاہییں۔ تنظیم کے مطابق قومی سلامتی اور شہری حقوق ایک دوسرے کی ضد نہیں بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کئی اہم قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں، جن میں یہ شامل ہے کہ کیا متاثرہ فریقین کو واقعی مؤثر سماعت کا موقع ملا؟ کیا سپریم کورٹ کی ہدایات اور قانونی طریقۂ کار پر مکمل عمل کیا گیا؟ کیا ہر مقدمے کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیا گیا؟ اور کیا انتظامیہ نے تمام معاملات میں یکساں اور غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کیا؟
اپنی سفارشات میں اے پی سی آر نے حکومتِ راجستھان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں میں زیرِ سماعت معاملات میں ناقابلِ واپسی کارروائی سے گریز کیا جائے، ہر متاثرہ فریق کو مناسب نوٹس اور مؤثر سماعت کا موقع دیا جائے، سپریم کورٹ کی ہدایات اور قدرتی انصاف کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے، کسی بھی کارروائی سے قبل زمین اور وقف ریکارڈ کی آزادانہ جانچ کی جائے، اور عبادت گاہوں سے متعلق تنازعات کے حل میں بات چیت، شفافیت اور آئینی اقدار کو ترجیح دی جائے۔
رپورٹ جاری کرتے ہوئے اے پی سی آر نے واضح کیا کہ یہ دستاویز کسی مخصوص برادری کے حق یا مخالفت میں نہیں بلکہ آئینی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور منصفانہ انتظامی عمل کے فروغ کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔ تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی، شہری حقوق کے تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ایک ساتھ یقینی بنایا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ہر انتظامی اقدام آئینی اصولوں اور قائم شدہ قانونی ضابطوں کے مطابق انجام دیا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مرمو، رادھا کرشنن، مودی اور نوین سمیت مختلف رہنماؤں نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، رادھا کرشنن، مودی اور نوین سمیت مختلف رہنماؤں نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نبین سمیت مختلف رہنماؤں نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا محترمہ مرمو، مسٹر رادھا کرشنن، مسٹر مودی، سابق صدر رام ناتھ کووند، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مسٹر نوین اور دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا سمیت تمام رہنما آج اٹل واجپئی کی یادگار ’سدیو اٹل‘ پہنچے اور انہیں گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

امت شاہ نے چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

چتوڑ گڑھ، 16 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما کی موجودگی میں چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے آٹھ دھاتوں سے تیار کردہ مجسمے کی نقاب کشائی کی مسٹر شاہ نے نمبا ہیڑا کے جے کے سرکل پر مسٹر واجپئی کی برسی کے موقع پر ان کے آٹھ دھاتوں سے بنے مجسمے کا افتتاح کیا۔

...مزید دیکھیں
ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ

تہران، 16 اگست (یو این آئی) ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے لیے سمندری نقشے پر معاہدہ ہو گیا ہے، تاہم کچھ معاملات پر ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے پریس ٹی وی نے ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے اس سے پہلے سعودی براڈکاسٹر الحدث نے خبر دی تھی کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو نقل و حمل کے لیے پوری طرح کھولنے پر معاہدہ ہوا ہے، جسے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری ملنی باقی ہے۔

...مزید دیکھیں
مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت  پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

مسلمان دہشت گرد نہیں، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے اور نفرت پھیلانے والے فرقہ پرست اور دہشت گرد ہیں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کی جنگ آزادی میں انمٹ اور ناقابل فراموش خدمات کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ نے جنگ آزادی میں اس وقت کردار ادا کیا تھا جب پورا ملک انگریزوں کی دہشت میں مبتلا تھا انہوں نے دارالعلوم دیوبند میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھو، قربانیاں ہم نے دی ہیں، جن مدارس کے حجروں، درسگاہوں اور خانقاہوں سے غلامی کے خلاف آزادی کا صور پھونکا گیا، آج انہی کو دہشت گردی سے جوڑنا تاریخ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہماچل کے وزیر اعلیٰ کی یوم آزادی کے موقع پر  میڈیکل اسٹاف کو  سوغات

ہماچل کے وزیر اعلیٰ کی یوم آزادی کے موقع پر میڈیکل اسٹاف کو سوغات

ہمیرپور، 16 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت کام کرنے والی اسٹاف نرسوں، فارماسسٹوں، آپریشن تھیٹر معاونین اور لیبارٹری میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے 25,000 روپے کا نظرثانی شدہ ماہانہ اعزازیہ، 281 کروڑ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی اور غریب خاندانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے ہیلتھ انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
یومِ آزادی: سندھُو سماج دہلی نے ترنگا لہرا کر شہیدوں اور سندھ سے ہجرت کرکے آنے والے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کیا

یومِ آزادی: سندھُو سماج دہلی نے ترنگا لہرا کر شہیدوں اور سندھ سے ہجرت کرکے آنے والے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) سندھُو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی اور عقیدت کے ساتھ یومِ آزادی منایا گیا اس موقع پر موجود سماج کے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے امر شہیدوں کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے عزم کیا سندھُو سماج دہلی کے جنرل سکریٹری مسٹر نریش بیلانی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے محض جشن کا دن نہیں بلکہ ان بے شمار جانبازوں کو یاد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے انگریزی حکومت کی غلامی سے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

...مزید دیکھیں
یومِ آزادی کے موقع پر ترلوک پوری میں 157واں مفت یونانی طبی کیمپ

یومِ آزادی کے موقع پر ترلوک پوری میں 157واں مفت یونانی طبی کیمپ

ڈاکٹر سید احمد خان نے طبِ یونانی کی افادیت اجاگر کی، بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی

نئی دہلی، 16اگست (یو این آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں مختلف موسمی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے طبِ یونانی کی اہمیت نمایاں ہے  انہوں نے کہا کہ یونانی طریقۂ علاج اپنی روایتی اور قدرتی خصوصیات کے باعث عوام میں مقبول ہے اور مفت طبی کیمپوں کے ذریعے ضرورت مند افراد تک علاج کی سہولت پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ آزادی ہند کے موقع پر ترلوک پوری، نئی دہلی میں منعقدہ 157ویں مفت یونانی طبی کیمپ کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

پڈیکل، راہل اور دھرو جوریل کی شاندار اننگز سے ہندستان نے نو وکٹوں پر 460 رنز بنائے

16 Aug 2026 | 11:51 PM

گال، 16 اگست (یواین آئی) دیودت پڈیکل (167)، کے ایل راہل (82) اور دھرو جوریل (51) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اتوار کو بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف اسٹمپس کے وقت نو وکٹوں پر 460 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔.

منیشا کوئرالا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا

منیشا کوئرالا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا

16 Aug 2026 | 3:37 PM

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) منیشا کوئرالا ہندی سنیما کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ قدرتی، سنجیدہ اور جذباتی اداکاری سے الگ مقام بنایا۔ وہ ہندی کے علاوہ تمل، ملیالم اور نیپالی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہونے والی منیشا 2026 میں 56 برس کی ہو گئی ہیں۔.

امت شاہ کا سونیا گاندھی پر نشانہ، کہا- وندے ماترم کی توہین کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے

16 Aug 2026 | 11:36 PM

چتوڑ گڑھ، 16 اگست (یواین آئی) وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اہم اپوزیشن پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر منعقدہ یومِ آزادی کے پروگرام کے دوران پارٹی کی سینئر رہنما سونیا گاندھی نے 'وندے ماترم' کو درمیان میں ہی رکوا کر اس کی توہین کی ہے۔ اس کے لیے ملک کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔.