RegionalPosted at: Jul 24 2024 11:27AM 29 اور 30 جولائی کو ورلڈ ٹائیگر ڈے پر مختلف تقریبات
ادے پور، 24 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ادے پور میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے پرعزم گرین پیپل سوسائٹی کی جانب سے 29 اور 30 جولائی کو ورلڈ ٹائیگر ڈے پر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
سوسائٹی کے صدر اور ریٹائرڈ انڈین فاریسٹ سروس آفیسر آئی ایف ایس راہل بھٹناگر نے بتایا کہ اس کے تحت پہلے دن 29 جولائی کو سجن گڑھ بائیو پارک میں طالب علموں کو ٹائیگر کے بارے میں بیدار کیاجائے گااور 30 تاریخ کو چیتک سرکل میں ماہرانہ گفتگو اور فلم کے پروگرام ہوں گے۔
یواین آئی۔ م س