NationalPosted at: Jun 24 2025 11:07PM سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا اختیار
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ پہلے کے نظام میں ایک کلیدی نوعیت کی تبدیلی ہے ، جس میں دو یا دو سے زیادہ افواج سے متعلق ہدایات/ احکامات الگ الگ جاری کئے جاتے تھے۔
چوبیس جون 2025 کو جاری کردہ ‘مشترکہ ہدایات اور مشترکہ احکامات کی منظوری، تشہیر اور نمبرنگ’ سے متعلق پہلے مشترکہ حکم، طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے، اضافی چیزوں کو ختم کرنے اور کراس سروس تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ یہ قدم تینوں افواج میں بہتر شفافیت، رابطہ کاری اور انتظامی کارکردگی کی بنیاد رکھتا ہے۔ یہ مشترکہ اور انضمام کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے، جو ملک کی خدمت کے مقصد کے لیے مسلح افواج کے اتحاد کو تقویت دیتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔