Monday, Jun 15 2026 | Time 23:34 Hrs(IST)
National

راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جنوبی کوریا کے سابق فوجیوں کے امور کے وزیر کوون اوہ-یول نے جمعرات کو سیول میں واقع امجنگاک پارک میں ہندوستانی جنگی یادگار کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا مسٹر سنگھ جنوبی کوریا کے دوروزہ دورے پر ہیں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کوریائی جنگ کی 75ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری پروگراموں کے تحت تعمیر کی گئی یہ یادگار ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس اور کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے جنگ کے دوران دکھائی گئی شجاعت، قربانی اور انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔ دونوں وزراء نے یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور ان بہادر ہندوستانی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی خدمات کو کوریا کے عوام آج بھی انتہائی احترام اور ممنونیت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کوریائی جزیرہ نما میں امن اور انسانی امداد کے لیے ہندوستان کے تعاون کی دیرینہ وراثت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور قربانیاں ہندوستان-جمہوریہ کوریا کی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیاد ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کے کردار کی یاد لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کرتی ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی طرف نئے سرے سے توجہ مبذول کراتی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے انہوں نے کوریائی حکومت، خاص طور پر سابق فوجی امور کی وزارت کے ذریعے یادگار کے قیام میں دیے گئے تعاون اور سرپرستی کی تعریف کی۔ کوریا کے سابق فوجی امور کے وزیر نے کوریائی جنگ کے دوران ہندوستان کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں کی قربانی اور انسانی خدمات سے قائم ہونے والے پائیدار دوستانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔ دونوں وزراء کے ذریعے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد کوریائی جنگ کے سابق فوجیوں کا احترام کرنا اور ان کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہے۔ فوجیوں کی بے لوث قربانی کی یاد میں ایک یادگاری جریدہ بھی جاری کیا گیا۔
لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) اے جی رنگراج، (مہاویر چکر) کی قیادت میں کام کرنے والی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس نے انتہائی مشکل اور گولہ باری کے حالات میں ہزاروں زخمی فوجیوں اور شہریوں کا علاج کر کے اپنی شاندار طبی خدمات اور لگن کے لیے وسیع پہچان حاصل کی۔ ان کی بے مثال بہادری اور انسانی نقطہ نظر کی وجہ سے کوریا کے زخمی فوجیوں اور شہریوں نے انہیں 'مرون اینجلس' کا خطاب دیا تھا۔
جاری ۔ یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

امریکہ-ایران معاہدے سے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کی امید : مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں ایک اہم پیش رفت میں امریکہ اور ایران کے درمیان بنی رضامندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خطے میں امن اور استحکام قائم ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں مغربی ایشیا میں تنازعہ ختم کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہوئی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، جس نے دنیا بھر میں سنگین اقتصادی خلل پیدا کیا ہے اور کئی ممالک میں جانی نقصان کا سبب بنا ہے۔

...مزید دیکھیں
جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا کیا خیرمقدم

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری جےرام رمیش نے امریکہ اور ایران کے درمیان 19 جون کو جنیوا میں مجوزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں دشمنی ختم کرنے کی سمت میں یہ ایک مثبت اور ضروری قدم ہےمسٹر رمیش نے امید ظاہر کی کہ امریکہ، ایران اور اسرائیل اس معاہدے پر عمل کریں گے اور یہ پہل خطے میں مستقل امن اور معمول کے تعلقات کی سمت میں راہ ہموار کرے گی۔

...مزید دیکھیں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

تہران، 15 جون (یو این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران میں تاریخی سطح کا امن تصفیہ ہو گیا ہے، امریکہ اور ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے ہیں اور سب کو مبارک ہو، انھوں نے کہا امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی ختم کر رہا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی ملاحوں  کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت  احتجاج درج کرائیں  : کانگریس

ہندوستانی ملاحوں کی موت پر مودی خاموشی توڑیں، سخت احتجاج درج کرائیں : کانگریس

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) کانگریس نے امریکی حملے میں ہندوستانی جہاز کے عملے کے تین ارکان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے خاموشی توڑنے اور اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پارٹی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم کو تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری سلامتی کا جامع جائزہ لینا چاہیے کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ محترمہ سپریا شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کو اس معاملے میں سخت احتجاج درج کرانے کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سلوواکیہ کے دورے پر پہنچنے پر کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری مزید گہری ہوگی مسٹر مودی نے سلوواکیہ کے دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

...مزید دیکھیں
پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

پتا لگایا جا رہا ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری میں معاون ہو سکتا ہے: جادھو

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت آیوش، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کون سا یوگا کس بیماری کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے مرکزی وزیر آیوش پرتاپ راؤ جادھو نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی وزارت آئی سی ایم آر اور دیگر طبی تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس قسم کی بیماری میں کون سا یوگا کیا جائے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکے۔

...مزید دیکھیں
ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ممبئی 15 جون (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی خبر سے گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 1300 پوائنٹس کے قریب اچھل گیاسینسیکس 1197.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76725.27 پوائنٹس پر کھلا اور 1293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76821 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں

ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کا تاریخی شہر وارانسی میں آغاز

15 Jun 2026 | 9:56 PM

وارانسی، 15 جون (یواین آئی ) ڈی پی ورلڈ پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا تاریخی شہر وارانسی میں پہلی مرتبہ اپنے مقابلے کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ نیٹ جین سیزن کا چھٹا ایونٹ 16 سے 18 جون 2026 تک بی ایل ڈبلیو گرینز گولف کورس میں کھیلا جائے گا۔یہ وارانسی میں پی جی ٹی آئی کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، جس کے لیے 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ مقابلہ 54 ہولز (تین راؤنڈز) پر مشتمل ہوگا، جبکہ 36 ہولز کے بعد کٹ نافذ کیا جائے گا۔ ٹاپ 36 کھلاڑی اور برابر اسکور والے کھلاڑی آخری اور تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 72 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ نمایاں شرکاء میں سنیّت چورسیا (2026 ڈی پ.