Monday, Mar 17 2025 | Time 14:52 Hrs(IST)
National

آمدنی میں عدم مساوات پر راجیہ سبھا میں تشویش کا اظہار

آمدنی میں عدم مساوات پر راجیہ سبھا میں تشویش کا اظہار

نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ملک میں بڑھتی ہوئی آمدنی میں عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس معاملے پر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا مسٹر جھا نے ایوان میں زیرو آور کے دوران "چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات" کے تحت کہا کہ متوسط ​​اور نچلے طبقے کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ کورونا کے دور کے بعد اس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی میں عدم مساوات سماجی استحکام کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ملک میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی خدمات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمائے کا سینٹرلائزیشن سیاست کو بھی متاثر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو آئین کے التزامات کے مطابق آمدنی کی منصفانہ تقسیم کے لیے کام کرنا چاہیے۔
عام آدمی پارٹی کے سنجیو اروڑہ نے ملک میں سائیکل مینوفیکچررز کو درپیش ٹیکس کے مسائل کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ سائیکل اور اس کے پرزوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا ہے جبکہ الیکٹرک سائیکلوں پر ٹیکس پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلیں معذور افراد بھی استعمال کرتے ہیں اور یہ عام لوگوں کی آمدورفت کا ذریعہ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سائیکلوں اور اس کے پرزوں کوجی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرے۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر) کی ڈاکٹر فوزیہ خان نے مہاراشٹر میں صحت عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا مسئلہ اٹھایا اور مرکزی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے سنجے کمار جھا نے دربھنگہ ایئرپورٹ کا نام کوی کوکل ودیا پتی ایئرپورٹ رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے دربھنگہ ایرپورٹ کی توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی دربھنگہ سیکٹر کے درمیان مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈاکٹر میدھا وشرام کلکرنی نے ممبئی پونے ہائی وے پر بڑھتے ہوئے حادثات کا مسئلہ اٹھایا اور مناسب ٹریفک نظام کا مطالبہ کیا۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
اسپتالوں میں غیر ضروری سرجریوں کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھایا گیا

اسپتالوں میں غیر ضروری سرجریوں کا مسئلہ ایوان بالا میں اٹھایا گیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) پرائیویٹ اسپتالوں میں غیر ضروری ٹسٹوں اور غیر ضروری سرجریوں کا معاملہ پیر کو ایوان بالا-راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جسٹس جوائےمالیہ باگچی نے پیر کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) کھانے پینے کی اشیاء، دیگر تیار شدہ اشیاء، غیر خوراکی اشیاء اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس سال فروری میں ملک کا تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر جنوری کے پچھلے مہینے کے 2.31 فیصد کے مقابلے میں 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 2.38 فیصد تک پہنچ گیا۔

...مزید دیکھیں
کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

کپواڑہ میں جاری انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک

سری نگر، 17 مارچ (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

امپھال، 17 مارچ (یو این آئی) منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ کے زچلڈارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع

کپوارہ کے زچلڈارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع

سری نگر، 17 مارچ (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرمہورہ زچلڈارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے خلاف انکائونٹر شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کیا

زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کیا

کیف، 17 مارچ (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز لیفٹیننٹ جنرل انتولی بارہیلیوچ کی جگہ میجر جنرل آندری ہناتوف کو یوکرین کی مسلح افواج کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

فروری میں تھوک مہنگائی 0.06 فیصد بڑھ کر 2.38 فیصد ہوگئی

17 Mar 2025 | 2:45 PM

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) کھانے پینے کی اشیاء، دیگر تیار شدہ اشیاء، غیر خوراکی اشیاء اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس سال فروری میں ملک کا تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر جنوری کے پچھلے مہینے کے 2.

ششی کپور نے رومانوی ہیرو کے طورپر شناخت بنائی

17 Mar 2025 | 12:12 PM

(18 مارچ یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی،17 مارچ (یواین آئی)مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔