OthersPosted at: Jun 25 2025 10:26AM ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی
حیدرآباد، 25 جون (یو این آئی)ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ٹویٹ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا"1975 میں کانگریس پارٹی نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آج سے 50 سال قبل ہندوستانی جمہوریت کی سب سے تاریک داستان رقم کی۔
ایمرجنسی کے نام پر آئین کو روند ڈالا گیا، لاکھوں افراد کو جیلوں میں ڈالا گیا، میڈیا کی آواز کو دبایا گیا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔
یہ سب کچھ صرف ایک ہی خاندان کو اقتدار میں رکھنے کے لیے کیا گیا۔ صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک کو جیل میں تبدیل کر دینے والوں کو کبھی نہ بھولیں! اور جو اس آمریت کو 'ضرورت' کہہ کر جواز پیش کرتے ہیں، انہیں کبھی معاف نہ کریں۔ ہمارے آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔ ایسی آمرانہ ذہنیت کو ہم دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔"
یو این آئی وخ