NationalPosted at: Feb 18 2025 5:47PM برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس گئے
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سناک نے اپنی اہلیہ محترمہ اکشتھا مورتی اور بیٹیوں کرشنا اور انوشکا کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا راجیہ سبھا کی رکن محترمہ سدھا مورتی بھی ان کے ساتھ تھیں لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ نے مسٹر سناک اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کیا اپنے دورے کے دوران سناک خاندان نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کی تعمیراتی عظمت کی ستائش کی ۔ انہوں نے گیلری، چیمبر، کانسٹی ٹیوشن ہال اور سمودھان سدن جیسے اہم مقامات کا دورہ کیا۔
یہ دورہ مسٹر سناک کی حالیہ ہندوستانی مصروفیات کا حصہ ہے۔ کچھ دن پہلے 15 فروری 2025 کو انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاج محل کا دورہ کیا تھا۔
یو این آئی ۔ ع خ