Friday, Dec 12 2025 | Time 22:15 Hrs(IST)
Regional

اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ، امدادی کام جاری

اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ، امدادی کام جاری

الموڑہ/نینیتال، 04 نومبر (یواین آئی) اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے سالٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 15 سے 20 لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح گڑھوال موٹر آنرز کی ایک بس پوڑی گڑھوال کے دھوم کوٹ سے رام نگر آ رہی تھی۔ اسی دوران یہ کھوپی کے قریب گر کر گہری کھائی میں جا گری۔
بتایا جا رہا ہے کہ بس بھری ہوئی تھی۔ اس میں 35 سے 40 لوگ تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں 15 سے 20 لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔ سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجے کوہلی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہے لیکن 15 سے 20 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پانچ سے سات لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے اندر پھنسی لاشوں کو کٹر سے کاٹ کر باہر نکالا جا رہا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف) سالٹ اور رانی کھیت پولیس کے علاوہ انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

انڈیگو کو 58.75 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر کے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کا سبب بنی ایئر لائن انڈیگو کے لیے مشکلیں بڑھ گئی ہیں، اسے سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) سے متعلق ایک معاملے میں 58.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

سابق وزیرِ داخلہ شیوراج پاٹل کا انتقال

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کو مہاراشٹر کے لاتور میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس  میں سنتوں اور عوامی نمائندوں نے ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا

بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس میں سنتوں اور عوامی نمائندوں نے ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سنتوں اور عوامی نمائندوں نے جمعہ کو قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں منعقدہ دو روزہ "بین الاقوامی جنمنگل کانفرنس" میں ہر مہینے ایک اُپواس (روزہ) رکھنے کا عہد کیا۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کو100کروڑ کا ہتک عزت نوٹس

نئی دہلی ،12دسمبریواین آئی، کانگریس پارٹی کے ترجمان اور پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمیں پون کھیڑا پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انکی ایک پوسٹ کے ردعمل میں 100کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعوی کیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں واپسی کے لیے تیار

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) سات سال کے وقفے کے بعد فرنچائز پر مبنی پرو ریسلنگ لیگ جنوری 2026 میں دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

ای ڈی نے غیر قانونی کھانسی کے شربت معاملے میں تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ طور پرغیر قانونی کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کو تین ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں