Sunday, Apr 20 2025 | Time 21:58 Hrs(IST)
National

راجیہ سبھا میں اڈیشہ اور بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ اٹھا

راجیہ سبھا میں اڈیشہ اور بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ اٹھا

نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) مانسون سیشن کے پہلے روز راجیہ سبھا میں مختلف اراکین نے وقفہ صفر کے دوران بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ، کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، ڈرگ ٹیسٹنگ میں ضوابط کی پامالی، زیر التواء ریلوے پروجیکٹس کے ساتھ ہی بہار اور اڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مسئلہ اٹھایا۔
شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ میں بے تحاشہ اضافہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے لوگوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ لوگوں کے فون اور دیگر آلات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دراوڈ منیتر کزاگم کی کنی موزی اور این وی این سومو نے کچھ ادویات کی جانچ میں ضوابط کو نظر انداز کرنے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یہ دوائیں بغیر تحقیق کے فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اے رحیم نے کیرالہ میں ریل گاڑیوں میں افراتفری اور تکلیف کا مسئلہ اٹھایا اور مسافروں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار بہت کم ہے اور وزارت ریلوے صرف نام بدل کر ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کر رہی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی گیتا عرف چندر پربھا نے اتر پردیش کے اوریا میں ریلوے کی سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریل پروجیکٹ کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور علاقہ بھی ترقی کرے گا۔
کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے گجرات میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور وہاں کام کرنے والے لوگوں کی موت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کام میں ملوث لوگوں کے بی جے پی لیڈروں سے روابط ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ڈی ایم کے کے پی ولسن نے بھی تمل ناڈو میں زیر التواء ریلوے پروجیکٹوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لیے ضروری فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
بیجو جنتا دل کے مجیب اللہ خان نے اڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے بارہا درخواست کی ہے لیکن آج تک اس مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ریاست میں 22 فیصد قبائلی آبادی ہے اور ریاست کے بڑے حصے اکثر قدرتی آفات کی زد میں رہتے ہیں۔
وائی ​​ایس آر سی پی کے گولا بابو راؤ نے ملک میں خاص طور پر ساحلی علاقوں کے لیے جامع قومی ساحلی سیاحتی پالیسی بنانے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
بی جے پی کے بھیم سنگھ نے بہار میں سیلاب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کے ٹھوس حل کی ضرورت ہے۔
بی جے پی کے نریش بنسل نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو بھی اسکول اور کالجوں کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والوں پر ہونے والے مظالم سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے کے ساتھ ہی خصوصی پیکیج بھی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاست میں پانچ خصوصی اقتصادی زون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں  فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے مگ 29 اور جیگوار لڑاکا طیارے کل سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی باوقار فضائی جنگی مشق ڈیزرٹ فلیگ -10 میں اپنی مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس جس میں حکومت کانگریس قیادت کو جھوٹے مقدمے درج کر کے پھنسا رہی ہے، وہی اخبار ہے جسے پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی جدوجہد آزادی کے لیے شروع کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

جموں،20اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے مہلوکین میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کلبیر سنگھ نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ضلع رام بن کے بگنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان گر گیا، جس کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی زراعت اور کسانوں کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے برازیل کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کی مضبوط شروعات ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ہندوستان میں صحافت کی دگرگوں حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ)مدن بی لوکر نے کہاکہ عدلیہ اور پریس 'ہماری جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں اور دونوں کواہم کردار ادا کرنا چاہئے  یہ بات انہوں نے نئی دنیا فاؤنڈیشن کے میڈیا فار یونٹی ایوارڈز 2025 میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ”آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی دونوں پر حملے ہو رہے ہیں“۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

ملاں پور، 20 اپریل (یو این آئی) پربھسمرن سنگھ (33)، ششانک سنگھ (31 ناٹ آؤٹ) اور جوش انگلیس (29) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 37ویں میچ میں اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو جیت کے لیے 158 رن کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

پریاگ راج:20اپریل(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی پر گمرہی پھیلانے اور سچ کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی پیر کو سرکاری ملازمین سے کریں گے خطاب

20 Apr 2025 | 9:22 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو راجدھانی میں 17ویں پبلک سروس ڈے کی تقریب میں ملک کے سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے اور اضلاع اور مرکزی/ریاستی حکومتوں میں شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں اور اختراعات کے مؤثر نفاذ کے لیے عوامی نظم و نسق میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ پیش کریں گے۔

ریاست میں جلد ہوگی 2800 آیوش ڈاکٹروں کی بحالی: منگل

20 Apr 2025 | 9:50 PM

پٹنہ، 20 اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ ریاست میں جلد ہی 2800 آیوش ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں