InternationalPosted at: May 22 2025 10:28AM روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔ روسی فوجی اخبار ریڈ سٹار نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر بیلوسوف نے جنرل مورڈویچیف کو آرمی کمانڈ اسٹاف سے ملوایا اور انہیں "ایک تجربہ کار جنگی افسر" قرار دیا۔ جنرل مورڈویچیف نے خصوصی فوجی آپریشنز کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
جنرل مورڈویچوف نے فوج کے جنرل اولیگ سالیوکوف کی جگہ لی ہے، جنہیں حال ہی میں روس کی سلامتی کونسل کا ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔
سال 1976 میں پیدا ہوئے، جنرل مورڈویچیف نے نووسیبرسک ہائر ملٹری کمانڈ اسکول اور بعد میں جنرل اسٹاف اکیڈمی سے گریجویشن کیا۔ ان کے کیریئر میں سنٹرل اور سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ دونوں میں اہم قائدانہ عہدے شامل ہیں۔ سال 2023 میں انہیں سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔
جنرل مورڈویچوف نے جاری فوجی آپریشن کے دوران ماریوپول اور بعد ازاں ڈونیٹسک میں اودیوکا پر قبضہ کرنے میں روسی افواج کی قیادت کی، جس کے لیے انہیں روسی فیڈریشن کے ہیرو کے خطاب سے نوازا گیا۔
یواین آئی۔الف الف