InternationalPosted at: Feb 10 2026 11:24AM روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے
ماسکو، 10 فروری (یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے کراسنوڈار علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے یہ اطلاع دی رپورٹ کے مطابق نووروسیسک کے میئر آندرے کراوچینکو نے منگل کو کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شہر سے 30 کلومیٹر (18.6 میل) دور محسوس کیے گئے اوراس سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ای ایم ایس سی کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے 23:21 پرنووروسیسک سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یواین آئی۔الف الف