Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:52 Hrs(IST)
International

پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی : سعودی جوہری اتھارٹی

پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی  : سعودی جوہری اتھارٹی

ریاض، 21 جون (یواین آئی) سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی بھی مسلح حملہ یا پرامن مقاصد کے لیے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا کوئی بھی خطرہ بین الاقوامی قراردادوں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔
العربیہ کے مطابق اتھارٹی کے بیانات ایران میں اسرائیلی حملوں میں اضافے اور تل ابیب کی تمام جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ روز ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسرائیلی حملے کے بعد اراک کے بھاری پانی کی تنصیب میں ہونے والے دھماکے کی پہلی تصاویر نشر کیں۔ فوٹیج میں عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے صورتحال کی قریبی نگرانی کر رہی اور جائزہ لے رہی ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ اس کے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایران کے خندب ہیوی واٹر ری ایکٹر پر بمباری کی گئی تھی لیکن اس نے کسی تابکار اثرات کی اطلاع نہیں دی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔

سکما میں مسلسل بارش ، معمولات زندگی درہم برہم

10 Jul 2025 | 1:50 PM

سکما، 10 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے ڈورنپال علاقے کے پولم پلی-پالمڈاگو گاؤں تک دو مقامات پر چھ کلومیٹر سڑک اور پلیاں بنانے کی ضرورت ہے، لیکن سڑک اور پلیاں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی گاؤں والوں کوکو فٹ پاتھ اور ندی اور نالوں کو پارکرکے ہیڈکوارٹر تک جانا پڑتا ہے۔