NationalPosted at: Aug 17 2026 10:32PM ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ اور ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کی نئی پہل: نیو دہلی اور بنگلور میں ’موبائل آئیز کلینک وین‘ کا آغاز

نئی دہلی، 17 اگست ( یو این آئی ) اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت عوام الناس کی صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے، ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ نے ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے دو 'موبائل آئیز کلینک وین' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد نئی دہلی اور بنگلور کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی طبی نگہداشت اور بینائی کے مسائل کا علاج فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سالانہ تقریباً 10,000 افراد کی بینائی کا معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت مندوں میں 7,500 چشمے تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ موبائل کلینکس براہِ راست غریب بستیوں، اسکولوں، فیکٹریوں اور ٹرانسپورٹ ہبس تک پہنچیں گی تاکہ غریب اور محنت کش طبقے کو دوری، سفری اخراجات اور وقت کی قلت کی وجہ سے درپیش مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن بینائی کی جانچ کے ساتھ ساتھ نظر کے چشمے فراہم کرے گی اور جن مریضوں کو موتیابند یا دیگر سنگین بیماریاں ہوں گی، انہیں بڑے ہسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔ مزید رہنمائی کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن بھی شروع کی گئی ہے۔ ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے ایم ڈی اور سی ای او دیباشیش مشرا کے مطابق، "اس شراکت داری کا مقصد بنیادی طبی سہولیات کو ان لوگوں کے گھر کی دہلیز تک پہنچانا ہے جو ان سے محروم ہیں۔"
اسی طرح ویژن اسپرنگ فاؤنڈیشن کے انڈیا چیف انشو تنیجا نے کہا کہ "نظر کی بہتری انسان کے روزگار اور زندگی کے لیے نہایت ضروری ہے اور یہ کلینک وینز تمام تر رکاوٹوں کو دور کر کے غریب طبقات کو بینائی کا تحفہ دیں گی۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف