NationalPosted at: Oct 6 2025 8:52PM سپریم کورٹ کی نشست کے دوران چیف جسٹس پر حملہ

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ میں آج صبح عدالتی کارروائی کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں وکیل کے بھیس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر پر حملہ کرنے کی کوشش کی حملہ آور کمرہ عدالت کے اندر نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے جلدی سے قابو کر لیا اور باہر لے گئے۔ اس خلل کی وجہ سے کارروائی میں تھوڑی دیر رکاوٹ آئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اس شخص نے کمرہ عدالت سے باہر نکالتے وقت یہ نعرہ لگایا "سناتن دھرم کا اپمان، نہیں سہے گا ہندوستان" ("ہندوستان سناتن دھرم کی بے عزتی برداشت نہیں کرے گا")۔ کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس نے جوتا پھینکنے کی کوشش کی، جبکہ دوسروں نے دعوی کیا کہ اس کے ہاتھ میں پیپر رول تھا۔
چیف جسٹس بی آر گوائی نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس غیر معمولی خلل اندازی کے فوراً بعد سیشن دوبارہ شروع کیا۔ زیر غور مقدمہ کے دوسرے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے، انہوں نے سکون سے یہ تبصرہ کیا "فکرمند نہ ہو، ہم اس واقعہ سے پریشان نہیں ہیں۔"
واقعے کے بعد کمرہ عدالت کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔
یو این آئی۔ م ش۔