Saturday, May 16 2026 | Time 17:28 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کو 'زمین کے بدلے نوکری' (لینڈ فار جاب) کیس کی کارروائی کے دوران نچلی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا ہے عدالت عظمی مسٹر پرساد کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے کیس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس درخواست میں متعلقہ اتھارٹی سے لازمی پیشگی منظوری کے بغیر مبینہ طور پر نئی پوچھ گچھ اور تحقیقات شروع کرنے کے اقدام کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 24 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے مسٹر یادو کی اس دلیل کو مسترد کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ اے 17 کے تحت پیشگی منظوری کی عدم موجودگی میں یہ کارروائی قانونی طور پر درست نہیں ہے۔
یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان مسٹر پرساد کے بطور وزیر ریلوے دورِ اقتدار کے دوران مدھیہ پردیش کے جبل پور میں انڈین ریلوے کے ویسٹ سنٹرل زون میں کی گئی مبینہ 'گروپ ڈی' بھرتیوں سے متعلق ہے۔
تفتیشی اداروں کا الزام ہے کہ امیدواروں کو زمین کے ان ٹکڑوں کے عوض ملازمتیں دی گئی تھیں جو لالو پرساد کے خاندان کے افراد یا قریبی ساتھیوں کے نام پر تحفے میں دیے گئے تھے یا منتقل کیے گئے تھے۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نوئیڈا مزدور تحریک کے سلسلے میں گرفتار ستیم ورما کے خلاف این ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

16 May 2026 | 5:15 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) شہری حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' نے نوئیڈا میں مزدور تحریک سے وابستہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار صحافی و مصنف ستیم ورما اور تحریک کار آکرتی چودھری کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگائے جانے کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .