Saturday, Apr 18 2026 | Time 18:14 Hrs(IST)
National

ہریانہ حکومت پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دے گی

ہریانہ حکومت  پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف  مقدمہ چلانے  کی منظوری نہیں دے گی

نئی دہلی،16 مارچ (یواین آئی ) ہریانہ حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاملہ اپریل 2025 کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی سرحد پار فوجی کارروائی 'آپریشن سندور' سے متعلق ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے شروع ہوا تھا چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا کہ اب اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔
ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے 3 مارچ کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ پروفیسر پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست نے اسے اپنی "فراخ دلی" قرار دیتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی استدعا کی۔
سپریم کورٹ نے اگرچہ معاملہ بند کر دیا، لیکن پروفیسر محمود آباد کو نصیحت کی کہ وہ مستقبل میں عوامی بیانات دیتے وقت زیادہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ حساس قومی معاملات پر گفتگو کرتے وقت ایک ماہرِ تعلیم کو سنجیدگی اور تدبر سے کام لینا چاہیے۔
یہ قانونی تنازع پروفیسر محمود آباد کی ان فیس بک پوسٹس سے شروع ہوا تھا جن میں انہوں نے 'آپریشن سندور' پر تبصرہ کیا تھا۔
انہوں نے پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی ہی پہچان ملک کے اندرونی مسائل، جیسے ہجوم کے تشدد کو حل کرنے میں بھی نظر آنی چاہیے۔
ان پوسٹس کے بعد ہریانہ میں ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کی گئیں، جن میں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور عوامی شرپسندی جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
پروفیسر محمود آباد کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا تھا، تاہم مئی 2025 میں سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی تھی اور تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ اب ہریانہ حکومت کی جانب سے مقدمہ چلانے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد، یہ کیس قانونی طور پر ختم ہو گیا ہے۔
یواین آئی ۔م اع

خاص خبریں
بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بجٹ اجلاس مکمل، لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کا بجٹ اجلاس، جو 28 جنوری کو شروع ہوا تھا، ہفتہ کے روز اختتام کو پہنچا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کارروائی ملتوی کرنے سے قبل بتایا کہ 18 ویں لوک سبھا کے اس ساتویں سیشن کا آغاز 28 جنوری کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ خطاب سے ہوا تھا اس سیشن کے دوران کل 31 نشستیں ہوئیں اور 151 گھنٹے 42 منٹ تک کام کاج ہوا۔

...مزید دیکھیں
مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافہ

مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافہ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے ہفتہ کے روز اپنے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2026 سے مہنگائی بھتے میں دو فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اب مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ 58 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو جائے گا ریٹائرڈ مرکزی ملازمین کو پنشن میں ملنے والی مہنگائی راحت (ڈی آر) کو بھی 58 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ  بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے پرینکا نے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط قرار دیا

خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے پرینکا نے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط قرار دیا

نئی دہلی 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے لوک سبھا میں پاس نہ ہونے کو "جمہوریت کی بڑی جیت" قرار دیا ہے محترمہ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت جمہوری نظام کو کمزور کرنے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے میں تبدیلی کی "سازش" کر رہی تھی، جسے اپوزیشن نے متحد ہو کر ناکام بنا دیا۔

...مزید دیکھیں
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا

تہران، 18 اپریل (یو این آئی) پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر پرانی حالت میں واپس آگیا ہے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

دہلی سے حج پروازوں کا آغاز، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن نے حجاج کو رخصت کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ہندوستان سے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حجاج کرام کی روانگی کا عمل 18 اپریل سے شروع ہو گیا ہے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامات کے تحت دارالحکومت دہلی سے حج 2026 کے لیے جانے والے کل 371 حجاج کرام کو آج اندرا گاندھی بین الاقومی ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے حکومتِ ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر شری وتس کرشنا اور دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے پھولوں کے ہار پہنا کر مدینہ منورہ کے لیے صبح 9:45بجے روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ملک بھر میں جاری ووٹرفہرستوں کی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے اسے غیر آئینی اور عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے انسانی حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' کی جانب سے یہاں پریس کلب آف انڈیا میں " سلیکٹنگ دی الیکٹرز:ماکری آف ڈیموکریسی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر قریشی نے کہا کہ یہ عمل ووٹر لسٹ اور انتخابی قوانین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ اجلاس  تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا ہے کہ ہفتہ کو ختم ہوا بجٹ اجلاس تاریخی رہا ہے، لیکن اس اجلاس میں کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں پر خواتین مخالف ہونے کا جو داغ لگا ہے وہ کبھی نہیں مٹے گا اور مشتعل ملک کی خواتین اپنے حقوق چھیننے پر ان جماعتوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی مسٹر ریجیجو نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل سے شروع ہوئے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے تین روزہ توسیعی اجلاس میں 'ناری وندن ادھینیم' (خواتین ریزرویشن بل) لایا گیا تھا، لیکن دو دن تک جاری رہنے والی بحث کے بعد کانگریس اور انڈیا اتحاد کی دیگر جماعتوں کے خواتین مخالف رویے کی وجہ سے اسے منظور نہیں کیا جا سکا۔

...مزید دیکھیں

دھمتری سے 35 لوگوں کو چوتھیا لے جا رہی پک اپ بالود میں پلٹی، ایک کی موت، 17 زخمی

18 Apr 2026 | 2:09 PM

بالود، 18 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بالود ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور جھلملا سے رانی مائی موڑ کے پاس جمعہ کی شام ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔.

رفع حاجت کے لیے گئی نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

18 Apr 2026 | 6:02 PM

میہر، 18 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے میہر میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے، جو کھلے میں رفع حاجت کے لیے گئی تھی۔ پولیس کے مطابق تیرہ سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی۔
جمعہ کی رات دو افراد نے تیرہ سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا جو کھلے میں رفع حاجت کے لیے گئی تھی۔ انہوں نے اس کی عصمت دری کی اور پھر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی اس حادثہ کے بعد گھر پہنچی۔ گھر پہنچ کر متاثرہ نے اپنے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے اسی رات میہر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس کی اطلاع کے باوجود ملزم فرار ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے.