Monday, Mar 24 2025 | Time 05:37 Hrs(IST)
Others

قرآن وسنت کی پیروی ہی پوری انسانیت کیلئے مشعل ہدایت :شیخ ابوبکر احمد

قرآن وسنت کی پیروی ہی پوری انسانیت کیلئے مشعل ہدایت :شیخ ابوبکر احمد

کالی کٹ 18فروری (یو این آئی)فرمانِ خداوندی ہے میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں ،جب تک تم ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہیں ہوسکوگے  اللہ کی کتاب یعنی قرآن مقدس اور سنت یعنی احادیث رسول; ان خیالات کا اظہار کالی کٹ جامعہ مرکز کے بانی وگرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے ۰۵ویں سالانہ ختم البخاری کانفرنس کے اختتامیہ اجلاس کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ سیرت طیبہ کا پیغام اور احادیث رسول کی تعلیمات ایک مکمل رہنمائے اصول کی حیثیت رکھتی ہے ،امت مسلمہ اگر مضبوطی سے عمل پیرا ہوجائے تو انسانی زندگی کے تمام مسائل کا حل نکل جائے گا ۔شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ مسلمان اپنے ایمان وعقائد میں پختگی پیدا کریں ،برائیوں سے اجتناب کریں ۔شیخ نے فارغین علما کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فارغ ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتیں ہیں ،دعوت وتبلیغ اور امت کی اصلاح کا اہم فریضہ علما کے کندھوں پر ہے ۔انہوںنے کہاکہ فارغین حضرات خلوص وللہیت کے ساتھ دعوت وتبلیغ کا کام انجام دیں ،تقویٰ شعار صفت انسان بننے کی کوشش کریں ۔
واضح رہے کہ جامعہ مرکزمیں منعقدہ ختم البخاری کانفرنس کے آخری سیشن میں شیخ ابوبکر احمد نے ملک وبیرون ممالک کی مقتدر شخصیات ، سادات ،علماومشائخ او ر اہل قلم کی موجودگی میں بخاری شریف کا آخری درس دیا ۔الدین والنصیحہ ،سیرت رسول کی تلقین کی ۔سامعین کے دلوں میں سکتہ طاری ہوگیا ،ہر طرف فلک شگاف آمین کی صداﺅں سے مجمع گونج اٹھا ۔کانفرنس کا افتتاح عالم اسلام کی عظیم شخصیت بغداد شریف کے عراقی شیخ ڈاکٹرعمر محمود السامرائی نے کیا۔
انہوں نے افتتاحی خطاب میں امام بخاری کے حالات زندگی پر جامع خطاب کیا ،انہوں نے اسلاف کی تعلیمات کی تلقین کی ۔تہنیتی خطاب ڈاکٹر حسین ثقافی نے پیش کیا ۔دکتور بلال الحلاق نے کہاکہ مسلمان اپنے دلوں میںمحبت رسول پیدا کریں ،تقویٰ اختیار کریں ،آثاراسلام کی پاسداری کریں ۔انہوں نے شیخ ابوبکر احمد کی خدمات کو سراہا ۔خیال رہے کہ ریاست کیرل کا ختم البخاری اجلاس سب سے بڑا روحانی اجتماع ہوتا ہے جس میں ہزاروں علما ،سادات ،مشائخ شریک ہوتے ہیں اور آخری درس حدیث سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔
کانفرنس کے معزز شرکاءمعروف صوفی یمنی عالم دین سید عمربن حفیظ بن سالم ،عمر محمود حسین زمری عراق،سیف الدین رحمت اللہ ازبکستان،شیخ عبدالرحمن سعودیہ عربیہ ،عبدالصمد رشین ،محمد شفیق امینی ملیشیا،احمد عبداللہ کزاغستان،محمد سیف الدین عادل بن ایوب سنگاپورکے اسما قابل ذکر ہیں ۔ اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد کی گرانقدر تصنیف بخاری شریف کی عربی شرح کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔علاوزہ ازیں طلبا کی متعددکتب کی بھی رونمائی ہوئی ،سید ابراہیم خلیل بخاری،سید عمر بن حفیظ ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے بھی خطاب کیا ۔آخری سیشن میں سادات ومشائخ کی موجودگی میں حلقہ ذکر اور ملک وملت کے لئے خصوصی دعائیں ہوئیں ۔صلوة ودعاءپر سہ روزہ ختم البخاری کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے تپ دق (ٹی بی) کو قومی اور عالمی چیلنج قرار دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے اتوار کو ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ مرمو نے کہاکہ "ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے زیراہتمام قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کی شرکت کے ذریعے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے چلائی جا رہی قومی مہم کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم شہدا کے موقع پر عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے آزادی اور انصاف کے لیے ان کی بے خوف جدوجہد ہم سب کو متاثر کرتی ہے
خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو لاہور جیل میں پھانسی دی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت  موجود ہے:  اوم برلا

ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: اوم برلا

آگرہ/نئی دہلی؛ 23 مارچ، (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز - کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔

...مزید دیکھیں
وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ وقف بل کے ذریعے مودی حکومت نے آئین پر ایک اور جان بوجھ کر حملہ کیا ہے اور کہا کہ اس کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کا مقصد کثیر مذہبی سماج کی سماجی ہم آہنگی کو توڑ کر اور اقلیتی برادری کی روایات اور اداروں کو بدنام کرکے انتخابی فائدے کے لیے پولرائزیشن کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مسٹر پوار نے اتوار کو جاری اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مہاراشٹر کے پیاز کے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کا آٹھواں بجٹ اجلاس پیر کو صبح 11:00 بجے پرانے سکریٹریٹ میں واقع ودھان سبھا کی عمارت میں شروع ہوگا ودھان سبھا کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ سیشن آنے والے مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے بہت اہم ہے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ یہ سیشن 24 سے 28 مارچ 2025 تک چلے گا، ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئےجبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15.3 ارب ڈالر کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 653.9 ارب ڈالر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں

نیپال اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیملسینا کا بیجنگ دورہ

23 Mar 2025 | 9:46 PM

کھٹمنڈو/بیجنگ، 23 مارچ (یو این آئی) نیپال کی قومی اسمبلی کے اسپیکر گنیش پرساد تیملسینا نے پیر کو چین کے دہائیوں پرانے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے بیجنگ میں ملاقات کی جس کا مقصد نیپال اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینس کو چار وکٹوں سے دی شکست

23 Mar 2025 | 11:21 PM

چنئی، 23 مارچ (یو این آئی) نور احمد (چار وکٹ) اور خلیل احمد (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان رتو راج گائیکواڑ (53) اور رچن رویندر (ناٹ آؤٹ 59) کی بہترین نصف سنچری والی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے تیسرے میچ میں پانچ گیندیں باقی رہتے ممبئی انڈینس کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

یوگیش دیش مکھ لوک آیکت کے انچارج ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، جے دیپ کو بھیجا گیا ایس سی آر بی

23 Mar 2025 | 11:45 PM

بھوپال، 23 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے آج رات انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسران کے تبادلے کرتے ہوئے لوک آیکت انچارج ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جے دیپ پرساد کو پولیس ہیڈ کوارٹر بھوپال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ایس سی آر بی کے عہدے پر تعینات کر دیا۔