NationalPosted at: Aug 1 2025 6:09PM شیوراج چوہان نے دہلی میں میگھالیہ انناس فیسٹیول کا افتتاح کیا

نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت میں ’میگھالیہ انناس فیسٹیول-2025‘ کا آغاز کیا میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما اور مرکز اور ریاست کے سینئر افسران کی موجودگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ میگھالیہ کے انناس ذائقے اور معیار کے لحاظ سے منفرد ہیں ہوتے ہیں۔ میگھالیہ کے کسان اور عوام ایمانداری کے ساتھ انتھک محنت کر رہے ہیں، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میگھالیہ کی زیادہ تر مصنوعات آرگینک ہیں، جنہیں فروغ دیا جانا چاہیے۔ میگھالیہ کی مختلف زرعی مصنوعات کا معیار، خواہ وہ پھل، مصالحہ، ہلدی، ادرک، کافی، چائے، جیک فروٹ، مشروم وغیرہ ہوں، اعلیٰ اور حیرت انگیز ہیں۔
وزیر زراعت نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرق کی مصنوعات کو ریاست سے باہر اور بیرون ملک برآمد کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اور ریاست کے سینئر حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس کام میں نجی شعبے کا رول بھی اہم ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ ریاستی حکومت ایم او یو کے ذریعے اس سمت میں زور دے رہی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شمال مشرقی خطے کی ترقی کے تئیں پرعزم ہیں۔ مرکزی حکومت زراعت کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی کاموں میں میگھالیہ کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے ساتھ دوبارہ میگھالیہ کا دورہ کریں گے۔ ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ کے دوران میگھالیہ کے دورے پر کسانوں نے بہت سے مسائل اور زرعی چیلنجوں کو اجاگر کیا تھا۔اس سلسلے میں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے سائنسدانوں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے طلباء اور نوجوانوں سے زرعی اسٹارٹ اپس میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ہم وطنوں سے میگھالیہ کی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کی مصنوعات دنیا میں بہترین ہیں، ان کا استعمال کریں۔
پروگرام کے آغاز میں انناس سے متعلق مختلف مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر نے 'زرعی شعبے میں میگھالیہ کی ترقی' سے متعلق ایک حوالہ جاتی کتابچہ جاری کیا۔
یو این آئی- م ک