Saturday, May 16 2026 | Time 16:45 Hrs(IST)
National

سندھی سماج: تقسیم کی راکھ سے عالمی بلندیوں تک،جاپان-کوریا کنکلیو 19 مئی کو

سندھی سماج: تقسیم کی راکھ سے عالمی بلندیوں تک،جاپان-کوریا کنکلیو 19 مئی کو

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) جڑیں زمین سے الگ ہو سکتی ہیں لیکن تہذیب و تمدن سے نہیں، اسی اٹوٹ عزم کے ساتھ ’سندھی کونسل آف انڈیا‘ کی جانب سے تاریخی ’جاپان-کوریا کنکلیو‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سندھی کونسل آف انڈیا کے سینئر ایڈوائزر مسٹر موہن آہوجہ نے اس تقریب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سفر محض ایک سیر و تفریح نہیں بلکہ سندھی برادری کے ’ہجرت سے وسعت‘تک کی ایک زندہ داستان ہے، 1947 کی تقسیم کے کٹھن امتحان میں اپنا سب سب کچھ کھو دینے کے باوجود سندھی سماج نے صفر سے بلندی تک کا سفر طے کیا ہے۔ کسی حکومتی امداد کا انتظار کیے بغیر اس محنت کش طبقے نے اپنی زبان، ثقافت اور لوک گیتوں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ آج تجارتی دنیا کے شہنشاہ کے طور پر عالمی منظر نامے پر خود کو قائم کیا ہے۔
یہ تاریخی سفر 7 مئی کو شروع ہوگا جس میں کروز کا سفر، جنوبی کوریا اور ٹوکیو (جاپان) اہم پڑاؤ ہوں گے۔ 19 مئی کو ٹوکیو میں مرکزی کنکلیو منعقد ہوگا اور 20 مئی کو اس سفر کا اختتام ہوگا۔ اس تقریب میں ملک و بیرون ملک سے 250 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں سینئر آئی اے ایس افسران، سیاسی قیادت اور بڑے کاروباری گھرانے شامل ہیں۔ آر ٹی ڈبلیو (RTW) ٹیم (ونود اور کویتا) کی قیادت میں لاجسٹکس اور ثقافتی پروگراموں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
سندھی کونسل آف انڈیا کے بانی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محترم سریش کیسوانی کی رہنمائی اور شمالی ہند کے صدر مسٹر اشوک لالوانی و ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے اس بین الاقوامی کنکلیو کی روپ ریکھا تیار کی گئی ہے۔
بھگوان شری جھولے لال کے 'وسودھیوا کٹمبکم' (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کے پیغام کو جاپان کی مقدس سرزمین تک پہنچانا اس کا اہم مقصد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی شراکت داری، جاپانی جدت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے دروازے کھولنا بھی اس ایجنڈے میں شامل ہے۔
سندھی کونسل آف انڈیا کے 'جاپان چیپٹر' کا باقاعدہ آغاز 17 مئی کو ٹوکیو میں ہوگا، جس کی قیادت مسٹر رام پیسومل کلانی کریں گے۔ اس کا مقصد نئی نسل کو مقامی سے عالمی سطح تک پرواز کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
سفر کی کامیاب واپسی کے بعد ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات منعقد کی جائے گی، جس میں جاپانی ثقافت اور وہاں کے تجربات سماج کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ساتھ ہی اس مشن کو کامیاب بنانے والی ٹیم، ٹریول ایجنٹوں، فنکاروں اور معاونین کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب میں میڈیا نمائندگان، اعلیٰ انتظامی افسران، سیاست دان اور مختلف سماجی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یہ کنکلیو سندھی سماج کی ناقابل تسخیر قوت ارادی کی علامت ہے، جو دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ ہم صرف جینا نہیں بلکہ جیتنا جانتے ہیں۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

کمبوج کے خراب دن پر رائیڈو کا تبصرہ: 'یہ ایک گولڈن ڈک حاصل کرنے جیسا ہے'

16 May 2026 | 4:03 PM

نئی دہلی، 16 مئی، (یواین آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیند باز انشل کمبوج کے لیے آئی پی ایل 2026 اب تک یادگار رہا تھا، لیکن جمعہ کو لکھنؤ میں انہیں مچل مارش اور نکولس پورن کی طوفانی بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں کمبوج نے 2.4 اوورز میں 63 رن لٹائے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .