Saturday, Mar 14 2026 | Time 14:15 Hrs(IST)
International

ہندوستان اور پاکستان فوری مکمل جنگ بندی کیلئے تیار: امریکی صدر

ہندوستان اور پاکستان فوری  مکمل جنگ بندی  کیلئے تیار: امریکی صدر

واشنگٹن/نئی دہلی/اسلام آباد، 10 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان فوری اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا۔
ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے رات بھر ثالثی کی اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کامن سینس اور عظیم ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!
ادھر، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی نائب صدر اور میں نے سینئر ہندوستانی اور پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور عاصم ملک شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک نیوٹرل مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع کر دی۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ سیز فائر کا اطلاق فوری ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورہندوستان نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
بعد ازاں، ہندوستانی خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے ایک بیان میں جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر رابطہ ہوا۔ انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں فریق تمام قسم کی فائرنگ اور زمینی، بحری اور فضائی فوجی کارروائیاں روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق آج شام 5 بجے سے ہوگا، دونوں فریقین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوہند۔پاک کشیدگی پر متحرک ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے ، مارکو رووبیو نے دونوں ممالک سے تنازع کے خاتمے پر بات کی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ بھی ہند۔پاک معاملے پر بات کرچکے ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھے اور یہ معاملہ جلد ختم ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی میں بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال: ہندو ڈاکیہ مسلم پڑوسیوں کے ساتھ روزہ رکھتا ہے

ممبئی میں بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال: ہندو ڈاکیہ مسلم پڑوسیوں کے ساتھ روزہ رکھتا ہے

ممبئی، 14مارچ (یواین آئی) ممبئی کو ہمیشہ سے ایک کاسموپولیٹن شہر کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں کے لوگ ایک ساتھ مل جل کر زندگی گزارتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

لکھنؤ، 14 مارچ (یو این آئی) سماجوادی پارٹی اتر پردیش کی سیاست میں مضبوط گرفت بنانے کے بعد اب اپنے دائرۂ اثر کو بڑھاتے ہوئے شمال مشرقی ہندستان میں بھی سرگرم ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

14 Mar 2026 | 1:27 PM

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'ایکس' پر ہفتہ کو لکھا کہ"لوک سبھا میں میں نے حکومت سے براہ راست سوال پوچھا تھا کہ 2021 میں کسانوں سے کیا گیا فصل کی لاگت کے ساتھ 50 فیصد قانونی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا وعدہ اب تک پورا کیوں نہیں ہوا۔ حکومت نے جواب دینے سے بچتے ہوئے صرف اپنی پرانی ایم ایس پی پالیسی .

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ہوگی ریلیز

14 Mar 2026 | 12:43 PM

ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلے کمپٹیشن پر مبنی 'رفتار' آرزو، محبت اور لالچ کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ آدتیہ نمبالکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 'کانپا فلم' کے بینر تلے پتر لیکھا نے پروڈیوس کیا ہے۔ .

ہریانہ بھی کینسر متاثرہ ریاست بنتا جا رہا ہے: شیلجا

14 Mar 2026 | 2:06 PM

چنڈی گڑھ، 14 مارچ (یو این آئی) ہریانہ کے سرسا سے رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے ریاست میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کینسر کے معاملات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ اب ہریانہ بھی تیزی سے کینسر سے متاثرہ ریاست بنتا جا رہا ہے۔.