Saturday, May 16 2026 | Time 16:09 Hrs(IST)
National

ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

ایس آئی آر کا عمل غیر آئینی اور جمہوریت کا مذاق: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ملک بھر میں جاری ووٹرفہرستوں کی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے اسے غیر آئینی اور عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے انسانی حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' کی جانب سے یہاں پریس کلب آف انڈیا میں " سلیکٹنگ دی الیکٹرز:ماکری آف ڈیموکریسی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر قریشی نے کہا کہ یہ عمل ووٹر لسٹ اور انتخابی قوانین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ مسٹر قریشی نے واضح کیا کہ ووٹر لسٹ میں نام ہونا اور ووٹ کا حق شہریوں کا آئینی حق ہے، یہ حکومت یا الیکشن کمیشن کی کوئی 'مہربانی' یا 'خیرات' نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کا پورا عمل غیر شفاف ہے اور اس کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ چونکہ مغربی بنگال میں ووٹر فہرست ادھوری اور ناقص ہیں، اس لیے وہاں پرانی فہرستوں کی بنیاد پر ہی پولنگ کرائی جانی چاہیے۔
سیمینار میں موجود دانشوروں اور کارکنوں نے متفقہ طور پر ایس آئی آر کے عمل کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ خاص طور پر مغربی بنگال میں 'منطقی تضاد' (لوجیکل ڈسکریپینسی) کے نام پر لاکھوں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا جا رہا ہے، جو کہ تشویشناک ہے۔ وہیں آئی ایف ٹی یو کی قومی صدر ڈاکٹر اپرنا نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بنگال کے سرحدی اضلاع میں کاٹی گئی فہرستوں میں 58.5 فیصد نام مسلم کمیونٹی کے ہیں۔ انہوں نے اسے 'غیر ملکی دراندازی' کا تاثر قائم کرنے کی کوشش قرار دیا، جس سے سب سے زیادہ مہاجر مزدور اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔
پریس کلب کی صدر سنگیتا بروا نے آسام ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں 19 لاکھ لوگوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور اب بنگال میں بھی ویسی ہی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ جن ہستکشیپ کے شریک کنوینر انل دوبے نے بحث کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کو حد بندی اور 'ایک ملک ، ایک انتخاب' سے جوڑ کر دیکھا جانا چاہیے، جس کا مقصد کروڑوں غریبوں اور اقلیتوں کو حق رائے دہی سے محروم کر کے انہیں صرف کارپوریٹ کے لیے 'سستی لیبر' بنا کر رکھنا ہے۔
سیمینار میں کچھ قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں ایس آئی آر کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور 2025 کی اپ ڈیٹ لسٹ کو بنیاد بنا کر ووٹ کا حق دیا جائے۔ اس کے علاوہ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام ووٹر لسٹ میں نام درج کرنا ہے، وہ شہریت سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر کے وزارت داخلہ کا کام اپنے ہاتھ میں نہ لے، اور جن ووٹروں کے نام کاٹے گئے ہیں اور جن کی اپیلیں زیر التوا ہیں، انہیں فوری طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے ورنہ انتخابات بے معنی ہوں گے۔
اس تقریب میں دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر بدری رینا اور سابق صدر جمہوریہ کے او ایس ڈی ستیہ نارائن ساہو سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں، طلباء اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت اور نظامت سینئر ایڈوکیٹ اشوک پانڈا نے کی جبکہ انل دوبے نے بحث کا خاکہ پیش کیا۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

مغربی آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک

16 May 2026 | 3:37 PM

پرتھ، 16 مئی (یواین آئی) آسٹریلیا کی ریاست مغربی آسٹریلیا میں ایک خطرناک شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح پرتھ کے قریب روٹنیسٹ جزیرہ کے مقام ہارس شو ریف پر پیش آیا، جو غوطہ خوری اور ماہی گیری کیلئے مشہور مقام سمجھا جاتا ہے۔.

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .