Thursday, Jul 16 2026 | Time 16:26 Hrs(IST)
National

جغرافیائی سیاسی تنازعات کا سب سے زیادہ اثر ترقی پذیر ممالک پر پڑتا ہے: نرملا سیتا رمن

جغرافیائی سیاسی تنازعات کا سب سے زیادہ اثر ترقی پذیر ممالک پر پڑتا ہے: نرملا سیتا رمن

نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مرکزی وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جیو پولیٹیکل (جغرافیائی سیاسی) تصادموں کے سب سے زیادہ منفی اثرات ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ پر پڑتے ہیں اور انہیں ایسے اثرات سے بچانے کے لیے مربوط عالمی اقدامات کی ضرورت ہے محترمہ نرملا سیتا رمن یہاں سے 'گلوبل کنورجنس فار گروتھ سمٹ' کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں  جی7 کے اجلاس سے قبل میزبان فرانس کی صدارت میں جمعرات کی شام منعقدہ اس میٹنگ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے علاوہ ہندوستان، برازیل, چین، جنوبی کوریا، کینیا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندوں نے شرکت کیا۔ گزشتہ روز ہونے والی اس میٹنگ میں ترقی پذیر ممالک کو متوازن ترقی کے حوالے سے اپنی رائے پیش کرنے کا موقع ملا۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا، "حالیہ پیش رفتوں نے لچکدار، متنوع اور جغرافیائی طور پر منقسم سپلائی چینز (فراہمی کے نظام) کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی معیشت بنیادی طور پر گھریلو مانگ پر مبنی ہے اور موجودہ عالمی جیو پولیٹیکل بحران کے باوجود مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
عالمی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر پڑنے والے غیر متوازن اثرات کے بارے میں وزیرِ خزانہ نے کہا، "آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں خوشحالی اور چیلنجز مشترکہ ہیں، لیکن تصادموں اور غیر یقینی حالات کے برے نتائج ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ پر غیر متناسب طور پر زیادہ پڑتے ہیں۔ یہ صورتحال مربوط عالمی اقدام کا تقاضا کرتی ہے۔ ہمیں مضبوط معیشتوں کی تعمیر، پائیدار ترقی کو رفتار دینے اور سب کے لیے فائدہ مند ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کثیر جہتی تعاون کو مستحکم کرنا ہوگا۔"
عالمی عدم توازن کے معاملے پر مرکزی وزیرِ خزانہ نے کہا، "تمام قسم کے عدم توازن ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کچھ عدم توازن آبادی کے سائز اور ساخت میں فرق، ترقی کے مراحل، وسائل کی دستیابی یا معاشی نظام کے فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے ہماری توجہ ایسے توازن پر ہونی چاہیے جو بہت زیادہ ہیں اور مسلسل برقرار رہنے والے ہیں۔"
محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مختلف ممالک کی گھریلو ضروریات اور ان ضروریات کے معیار میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ان (عالمی) عدم توازن کو دور کرنے کا بوجھ ان ممالک پر غیر متناسب طور پر نہیں پڑنا چاہیے جو ان کی بنیادی وجہ نہیں ہیں۔ ہندوستان، کئی دیگر ترقی پذیر معیشتوں کی طرح، عالمی عدم توازن پیدا کرنے اور اسے پھیلانے دونوں میں نسبتاً محدود کردار ادا کرتا ہے، اس کے باوجود ہمیں ان کے برے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حالیہ برسوں میں ہندوستان کی شاندار معاشی ترقی اور 'ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم' (اصلاح، کارکردگی اور کایا پلٹ) کے منتر کے تئیں عزم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اپنی اندرونی مانگ سے چلتی ہے اور ملک کی کرنسی کی شرح مارکیٹ پر منحصر ہے، اور ایسی صورتحال میں ہندوستان کی شرحِ نمو بلند بنی ہوئی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا، "ہماری اقتصادی ترقی بنیادی طور پر گھریلو مانگ سے چلتی ہے اور ہماری شرحِ تبادلہ (ایکسچینج ریٹ) کافی حد تک مارکیٹ کے ذریعے طے ہوتی ہے۔ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشتوں میں شامل ہے اور درمیانی مدت میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو تقریباً سات فیصد کے آس پاس مضبوط رہنے کا تخمینہ ہے۔"
محترمہ نرملا سیتا رمن نے کثیر جہتی اداروں میں اعتماد کو مضبوط کرنے اور یہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے تئیں حساس رہیں۔ انہوں نے بہتر، بڑے، زیادہ موثر اور زیادہ نمائندگی والے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی ضرورت پر زور دیا جو ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو کہیں زیادہ مالی مدد فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی مالی صلاحیت، آپریشنل کارکردگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی اہم ہوگا۔
مرکزی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حالیہ واقعات نے خاص طور پر اہم معدنیات کے لیے مضبوط، متنوع اور جغرافیائی طور پر منقسم سپلائی چینز کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ری سائیکلنگ پر مبنی معیشت اور شہری کان کنی (اربن مائننگ) پر توجہ مرکوز کر کے دنیا جن سپلائی سے متعلق چیلنجوں کا اجتماعی طور پر سامنا کر رہی ہے، ان کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا، "ہندوستان تمام شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ایک زیادہ مضبوط، ہمہ جہت اور خوشحال عالمی معیشت کی تعمیر اور مشترکہ ترقی کے لیے مشترکہ حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"
یو این آئی۔ م س ۔

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر، 16 جولائی (یو این آئی) کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے راجستھان کے سیکر ضلع میں عدلیہ، پولیس انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان تعاون نے عدالتی احکامات کے ذریعے ایک ہی دن میں پانچ بچوں کی کم عمری کی شادیوں کو روک دیا  ان میں سے دو لڑکوں کی، جن کی عمریں صرف 9 اور 12 سال تھیں، کی شادی اسی عمر کی نابالغ لڑکیوں سے آٹا سٹا سسٹم کے تحت کی جا رہی تھی، جب کہ ایک لڑکی کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

کھرگے نے رتھ یاترا پر مبارکباد دی، امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو مہاپربھو شری جگناتھ کی رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی، اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ملک بھر میں ہم آہنگی، امن، خوشی اور خوشحالی لائے گا۔

...مزید دیکھیں

برآمد کئے جانے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں سات روپے کا اضافہ، پٹرول پر 1.5 روپے کی کٹوتی

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) حکومت نے برآمد کیے جانے والے پٹرول، ڈیزل اور ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف) پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں تبدیلی کی ہے۔

...مزید دیکھیں

پربھاس اسٹارر 'فوجی' تین دسمبر 2026 کو ہوگی ریلیز

16 Jul 2026 | 2:41 PM

ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی انتہائی منتظر فلم 'فوجی' تین دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ مائیتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنی اور ٹی سیریز فلمز کی جانب سے پیش کی جانے والی اس فلم کو لے کر ناظرین میں طویل عرصے سے تجسس بنا ہوا ہے۔ ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ پربھاس نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں وہ خون سے لت پت حالت میں ایک چٹان پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں اور ہاتھ میں بندوق نظر آ رہی ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے، ”اے بٹالین ہو فائٹس الون“۔.