InternationalPosted at: Jun 18 2025 11:06AM مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل
پراگ، 18 جون (یو این آئی) سلوواکیہ مغربی ایشیا کے بحران زدہ خطے سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکال رہا ہے۔
سلوواکیہ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبرص کے شہر لارناکا سے روانہ ہونے والا خصوصی سرکاری طیارہ منگل کی شام سلوواکی اور غیر ملکی شہریوں کے گروپ کو براتسلاوا لائے گا۔ وزارت کے مطابق اس سے قبل غیر ملکی باشندوں کو اردن کے عقبہ اور عمان سے قبرص پہنچایا گیا تھا۔ اس گروپ میں 18 سلوواک شہری، 13 ہنگری کے شہری، آٹھ آسٹریائی اور تین جمہوریہ چیک کے شہری شامل ہیں۔ یہ دوسری انخلا ئی پرواز ہے جو سلوواکیہ نے اس ہفتے اپنے شہریوں کو واپس لانے اور دوسرے ممالک کے شہریوں کی مدد کے لیے بھیجی ہے۔ سلوواکیہ کی حکومت کا ایک طیارہ پیر کے روز مغربی ایشیاء سے 73 افراد کو واپس لایا تھا، جن میں جمہوریہ چیک، پولینڈ اور آسٹریا جیسے ممالک کے شہری اور 30 سلوواک شہری شامل تھے۔
یو این آئی۔ م ش۔