NationalPosted at: Oct 6 2025 7:47PM چیف جسٹس کو نشانہ بنانا آئین پر حملہ ہے: سونیا گاندھی
نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے چیف جسٹس بی آر گوئی پر سپریم کورٹ کے احاطے میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پر حملہ قرار دیا ہے محترمہ گاندھی نے ایک بیان میں کہا، ’’ہندوستان کے چیف جسٹس پر سپریم کورٹ کے اندر ہوئے حملے کی مذمت کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ یہ حملہ صرف ان پر نہیں بلکہ ہمارے آئین پر بھی ہے۔‘‘
انہوں نے جسٹس گوئی کو ایک نیک، سادہ اور رحم دل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر ہوئے اس حملے کے خلاف پوری قوم کو مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
قابلِ ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں پیر کی صبح ایک غیر معمولی واقعے کے دوران وکالت کا لباس پہنے ایک شخص نے عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس گوئی پر مبینہ طور پر کوئی چیز پھینکنے کی کوشش کی تھی۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے