Saturday, May 16 2026 | Time 17:27 Hrs(IST)
National

حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ایک نجی اخبار میں شائع اپنے مضمون کے ذریعے مرکزی حکومت پر خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی کے معاملے پر شدید تنقید کی ہے محترمہ گاندھی نے پیر کو یہاں واضح طور پر کہا کہ موجودہ وقت میں اصل تشویش خواتین کا ریزرویشن نہیں، بلکہ مجوزہ حد بندی ہے، جسے انہوں نے "انتہائی خطرناک" اور "آئین پر حملہ" قرار دیا ہے۔ اپنے مضمون میں انہوں نے خبردار کیا کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں جس طرح سے حد بندی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے، وہ جمہوری توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت جلد بازی میں اس موضوع کو آگے بڑھا رہی ہے، جس کے پیچھے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ارادہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے حمایت تو مانگی جا رہی ہے لیکن اس اہم معاملے پر شفافیت نہیں برتی جا رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کل جماعتی اجلاس کے مطالبے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے یاد دلایا کہ 2023 میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ 'ناری شکتی وندن ادھینیم' کے تحت لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی گنجائش پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ تاہم، اس کے نفاذ کے لیے مردم شماری اور حد بندی ضروری ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت 2029 سے خواتین کےلیئے ریزریشن نافذ کرنا چاہتی ہے، تو یہ فیصلہ پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ صرف ریاضیاتی بنیاد پر نہیں، بلکہ سیاسی توازن کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیے، تاکہ آبادی پر قابو پانے میں آگے رہنے والی ریاستوں (خاص طور پر جنوبی ریاستوں) کو نقصان نہ ہو۔
اس کے علاوہ انہوں نے ذات پات پر مبنی مردم شماری میں تاخیر پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بہار اور تلنگانہ جیسی ریاستوں نے کم وقت میں سروے کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ کام ممکن ہے۔
آخر میں انہوں نے 2021 کی مردم شماری ملتوی کرنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کروڑوں لوگ سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایسے اہم فیصلوں پر جلد بازی کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے اور پورے عمل کو جمہوری بنایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر 16 سے 18 اپریل تک پارلیمنٹ کا تین روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نوئیڈا مزدور تحریک کے سلسلے میں گرفتار ستیم ورما کے خلاف این ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

16 May 2026 | 5:15 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) شہری حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' نے نوئیڈا میں مزدور تحریک سے وابستہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار صحافی و مصنف ستیم ورما اور تحریک کار آکرتی چودھری کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگائے جانے کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .