Sports19 Jul 2026 | 8:00 PMنیویارک، 19 جولائی (یو این آئی) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی غیر معمولی کامیابی نے عالمی فٹبال میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 7:00 PMجالندھر، 19 جولائی (یو این آئی) ملک و بیرون ملک مشہور ہاکی برانڈ 'انڈین مہاراجہ' کے بانی اور ڈی ڈی مہتہ اینڈ کمپنی، بستی نو کے منیجنگ ڈائریکٹر انل ڈی مہتہ کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ .
see more.. 19 Jul 2026 | 6:59 PMپنچکولہ، 19 جولائی (یو این آئی) پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن آف ہریانہ کی نئی گورننگ باڈی کا الیکشن اتوار کو پنچکولہ میں واقع ریڈ بشپ ہوٹل میں مکمل ہوا۔ انتخابی عمل الیکشن آفیسر ایڈوکیٹ ونئے یادو کی دیکھ ریکھ میں ہوا، جب کہ پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری دیواکر نے مبصر کے طور پر پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 6:51 PMلندن، 19 جولائی (یو این آئی) کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں اتوار کو ہندوستانی بلے بازی کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور ہوا، جب سچن تندولکر کے بعد کی نسل کے دو عظیم بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ایک ساتھ 400 بین الاقوامی میچ مکمل کیے۔ اس کارنامے کے ساتھ یہ جوڑی کرکٹ کی تاریخ کی عظیم ترین شراکت داریوں میں شامل ہو گئی ہے۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 6:42 PMپنجی، 19 جولائی (یو این آئی) یو ممبا ٹی ٹی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈریم یو ٹی ٹی جونیئرز کے فائنل میں دبنگ دہلی کو 5-2 سے شکست دے کر پہلی بار خطاب اپنے نام کر لیا۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 6:35 PMلارڈز، 19 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ بائیں گھٹنے میں چوٹ اور سوجن کے باعث اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 6:24 PMوجے واڑہ، 19 جولائی (یو این آئی) آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر، وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلیٰ کے پون کلیان نے جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے پر ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو مبارکباد دی ہے۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 5:43 PMنئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اتوار کو کہا کہ 'فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل' مہم کا مقصد فوسل ایندھن پر ضرورت سے زیادہ انحصار کم کرنا اور آلودگی میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں اس ملک گیر مہم کے 82ویں ایڈیشن کی قیادت کی، جو ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد مقامات پر منعقد ہوا۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 5:41 PMکراچی، 19 جولائی (یو این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے باہر کی جانے والی سینیئر آل راؤنڈر عالیہ ریاض، ارم جاوید سمیت دیگر کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں، تاہم واپسی کا انحصار ان کی کارکردگی اور فٹنس پر ہوگا۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 5:33 PMمیامی، 19 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے منیجر تھامس ٹوخل نے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنی ٹیم کے جذبے اور کارکردگی کی بھرپور تعریف کی۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 5:09 PMلندن، 19 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے جوش کیر نے ہفتہ کو لندن ڈائمنڈ لیگ میں مردوں کی مائل دوڑ 3 منٹ 42.66 سیکنڈ میں مکمل کرکے ہشام الگیروج کا 27 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
28 سالہ جوش کیر مردوں کی مائل دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ساتویں برطانوی ایتھلیٹ اور 1985 میں اسٹیو کریم کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے برطانوی بن گئے۔
کامیابی کے بعد جوش کیر نے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی خاص لمحہ ہے اور اس کامیابی سے انہوں نے کھیل میں اپنی شناخت مزید مضبوط کی ہے۔
یو این آئی۔ م س.
see more.. 19 Jul 2026 | 5:07 PMاونٹاریو (کینیڈا)، 19 جولائی (یو این آئی) ٹاپ سیڈ اناہت سنگھ پیر سے نیاگرا آن دی لیک میں شروع ہونے والی ورلڈ جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ 2026 میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 4:06 PMبلاوایو، 19 جولائی (یو این آئی) زمبابوے نے اتوار کو تیسرے ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 4:04 PMنیویارک، 19 جولائی (یو این آئی): فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ ثابت ہو رہا ہے، جس میں ٹیموں، میچوں اور مجموعی آمدنی کے ساتھ ساتھ انعامی رقم میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔.
see more.. 19 Jul 2026 | 3:52 PMبارباڈوس، 19 جولائی (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ ہر میچ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفکیشن کی دوڑ میں اہم کردار ادا کرے گا۔.
see more..