Sports13 Dec 2025 | 7:31 PMجالندھر، 13 دسمبر (یو این آئی) انیسواں آل انڈیا سردار بلونت سنگھ کپور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ انڈر-19 لڑکوں کا فائنل اتوار کو سرجیت ہاکی اکیڈمی جالندھر اور راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی، موہالی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہفتہ کو پہلے سیمی فائنل میں سرجیت ہاکی اکیڈمی نے اوڈیشہ نول ٹاٹا ہائی پرفارمنس سینٹر کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی نے نول ٹاٹا ہاکی اکیڈمی جمشیدپور کو 5-2 سے ہرا کر خطاب کی دوڑ میں قدم رکھا۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:29 PMدبئی، 13 دسمبر (یواین آئی) سلامی بلے باز جواد ابرار (96) اور رفعت بیگ (62) کی شاندار سنچری شراکت کی بدولت بنگلہ دیش نے ہفتہ کے روز انڈر-19 ایشیا کپ کے گروپ بی مقابلے میں افغانستان کو سات گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے ہرا دیا۔284 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے اوپنرز جواد ابرار اور رفعت بیگ نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 151 رن جوڑے۔ پہلی وکٹ کے طور پر رفعت بیگ 68 گیندوں میں 62 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سنچری کی جانب بڑھ رہے جواد ابرار 112 گیندوں میں نو چوکے اور چھ چھکے لگا کر 96 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں سلامی بلے بازوں کو روح اللہ عرب نے آؤ.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:18 PMدھرماشالہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی-20 انٹرنیشنل سے قبل جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بُمراہ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہیں عالمی معیار کا گیندباز قرار دیا جو کسی بھی صورتحال میں میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:15 PMپوڑی، 13 دسمبر (یو این آئی) نوجوانوں کے امور، کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ضلع پوڑی کے کنڈولیا میدان میں 'سانسد کھیل مہوتسو' کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں میں کھیل کی ثقافت کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا اور کھیلوں کو ملک کی تعمیر کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے پوڑی ضلع کو ہائی الٹی ٹیوڈ اسپورٹس ہب کے طور پر تیار کرنے کی سمت مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:03 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کے روز عظیم فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کے کولکاتہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران توڑ پھوڑ اور بدامنی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایک نجی پی آر ایجنسی نے منظم کیا تھا اور اس میں فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں تھا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:54 PMلاہور، 13 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کے نامور اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جس پر شائقین کی جانب سے زبردست داد دی گئی۔ کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سلطان گولڈن نے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا ۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:36 PMدبئی، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کے دستے نے ایشیائی یوتھ پیرا گیمز دبئی 2025 کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 18تمغے جیت کر ہفتہ کو اپنی مہم کا اختتام کیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:28 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جا رہا ہے۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 6:18 PMاحمد آباد، 13 دسمبر (یواین آئی) کلیر پریمیم واٹر کے زیر اہتمام ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹینس کے عظیم کھلاڑی لیئنڈر پیس جی ایس دہلی ایسس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اور ایس جی پائپرز بنگلور کے چیف ایگزیکٹو مہیش بھوپتی اپنی ٹیم کے ساتھ لیگ کے چارکول گرے کورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:01 PMریو ڈی جنیرو، 13 دسمبر (یواین آئی) ساؤ پالو کے مڈفیلڈر آسکر نے دل کی بیماری کی تشخیص کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 5:30 PMدھرماشالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ اتوار کو یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں تیسرے انٹرنیشنل ٹی-20 مقابلے میں پانچ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 5:07 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو 16 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل آئی پی ایل فرنچائزیز کو دیپک ہڈا کے مشکوک گیند بازی ایکشن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ گھریلو کرکٹ میں راجستھان کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ آل راؤنڈر ہڈا گزشتہ آئی پی ایل سیزن کی طرح اب بھی مشکوک فہرست میں شامل ہیں۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 4:58 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ابھرتے ہوئے 17 سالہ موٹر اسپورٹس کھلاڑی سائشیوا شنکرن نے فارمولا ون میں ملک کی نمائندگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بین الاقوامی ریسنگ سرکٹس میں مزید تجربہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یو این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سائشیوا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ انڈین ایف 4 چیمپئن شپ میں جیت کی امید رکھتے ہیں۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 4:52 PMزیورخ، 13 دسمبر (یواین آئی) – اگلے سال فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹ فروخت کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے صرف 24 گھنٹوں میں دنیا بھر سے 50 لاکھ ٹکٹوں کے لیے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ فیفا نے ہفتے کے روز بتایا کہ 200 سے زائد ممالک اور علاقوں کے فٹبال شائقین نے فیفاؑ ڈاٹ کام/ٹکٹس کے ذریعے 50 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں دی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو میں 48 ٹیموں کے ساتھ منعقد ہوگا، جو شائقین کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 3:55 PMدبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) سیتمیکا سینیویرتنے (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد دِمانتا مہاویتانا (ناٹ آؤٹ 39) اور کَویجا گاماگے (24) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے انڈر۔19 ایشیا کپ کے گروپ بی میچ میں نیپال کو 211 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔.
see more..