Sports08 Dec 2025 | 5:56 PMجدہ،8 دسمبر(یو این آئی )سعودی پرو لیگ مبینہ طور پر فٹبالرمحمد صلاح کو اپنی لیگ میں لانے کے لیے 200 ملین ڈالر مالیت کا غیر معمولی پیکیج تیار کرنے میں مصروف عمل ہے، جو مصری اسٹار کو فٹبال کی تاریخ کا مہنگا ترین اسٹار بنادے گا۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 4:58 PMکٹک، 08 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم منگل کو بارابتی اسٹیدیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی-20 میچ میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گی، جہاں وہ حالیہ فارم اور گھریلو حالات کا فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔ تاہم، جنوبی افریقی بلے باز حیرت انگیز کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 3:51 PMدبئی، 08 دسمبر (یو این آئی ) رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ رکھنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستانی ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 3:11 PMکٹک، 08 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی ٹی–20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی ٹی–20 سیریز سے قبل تصدیق کی ہے کہ شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا مکمل طور پر صحت مند اور فِٹ ہیں۔سوریہ کمار نے کہا“دونوں گل اور پانڈیا بالکل صحت مند اور فِٹ نظر آ رہے ہیں۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 3:06 PMبرسبین ،8 دسمبر (یو این آئی )آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد اپنے اور جوفرا آرچر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کو "اچھی بات” قرار دیدیا۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 2:57 PMگوا، 08 دسمبر (یو این آئی ) ایف سی گوا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ایسٹ بنگال ایف سی کو 6-5 سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ اے آئی ایف ایف سپر کپ اپنے نام کر لیا۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 2:45 PMحیدرآباد، 08 دسمبر (یو این آئی ) امِت ہری رام پاسی کی دھواں دار سنچری (114 رنز) کی بدولت بڑودہ نے پیر کے روز کھیلے گئے سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے ایلیٹ گروپ سی میچ میں سروسز کو 13 رنز سے مات دے دی۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 2:07 PMدوحہ،8 دسمبر (یو این آئی )فیفا عرب کپ 2025 میں ایک بڑا اُلٹ پھیر ہوا ہے، جہاں ایشیائی چیمپئن اور ٹورنامنٹ کے فیورٹ میزبان قطر گروپ اسٹیج سے باہر ہو گیاہے۔ اس کے برعکس، جنگ سے متاثرہ ملک فلسطین نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے پہلی بار کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 1:53 PMمانچسٹر، 8 دسمبر(یو این آئی ) ایسیکس نے انگلینڈ کے سابق اسپنراسٹیفن پیری کو اپنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ اسٹیفن پیری جو 2020 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے، لانکا شائر ویمن اور مانچسٹر اوریجنلز کے کوچنگ ڈھانچے کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ 2023 اور 2024 کی ویمنز ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 1:48 PMنیویارک،8 دسمبر(یو این آئی )عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار جان سینا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) آئندہ ہفتے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور اداکار جان سینا نے 2024 میں ایک ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 کے آخر تک ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ ان کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای میچ 13 دسمبر کو ہوگا۔ ریسلر اور اداکار ڈبلیو ڈبلیو ای کے شیڈول ایونٹ میں آخری بار رنگ میں لڑیں گے۔ ان کا اپنے آخری مقابلے میں گنٹھر سے مقابلہ ہوگا جنہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند بہترین ریسلرز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور اسی لیے انہیں جان سینا کے آخری حریف کے طورپر منتخب .
see more.. 08 Dec 2025 | 1:44 PMلندن ،8 دسمبر(یواین آئی ) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ایک مکمل ہوم سیریز کھیل کر کرنا چاہتے ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 38 سالہ شکیب الحسن نے واضح کیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 1:38 PMریاض ،8 دسمبر(یو این آئی ) سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔ 33 سالہ ونگر میں دلچسپی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔بی بی سی کے مطابق لیورپول نے محمد صلاح کے ممکنہ انخلا کے پیش نظر متبادل کھلاڑی کی تلاش بھی تیز کر دی ہے اور بورن ماؤتھ کے گھانا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فارورڈ انتوان سیمینیو کو ممکنہ جانشین کے طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 1:36 PMابوظہبی،8 دسمبر(یو این آئی )برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔ ابوظہبی میں ہونیوالی سال کی آخری فارمولا ون ریس، ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ .
see more.. 08 Dec 2025 | 1:34 PMسینٹیاگو (چلی) ،08 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے کلاسیفیکیشن میچ میں ویلز کو 3-1 سے شکست دے کر ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سینٹیاگو میں سنٹرو ڈیپورٹیوو ڈی ہاکی سیسپیڈ، اسٹاڈیو نیشنل میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ہندوستان کی جانب سے حنا بانو نے 14ویں منٹ ، سنیلیتا ٹوپو نے 24ویں،اور ایشیکا نے 31ویں منٹ میں گول کئے۔ویلس کی جانب سے واحد گول ایلوئس موٹنے نے 52 ویں منٹ میں کیا۔.
see more.. 08 Dec 2025 | 1:19 PMویلنگٹن،8 دسمبر(یو این آئی ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری،اسپن آل راؤنڈر مچل سینٹنر اور آل راؤنڈر نیتھن اسمتھ انجری مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ہوم ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران ہمسٹرنگ انجری کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ .
see more..