Sports14 Apr 2026 | 9:44 PMچنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 9:34 PMلکھنؤ 14 اپریل ( یو این آئی)متھرا برج اسٹار نے 'ٹاٹا کیپیٹل یوپی پرو ہینڈ بال لیگ' کے افتتاحی سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ منگل کے روز لکھنؤ کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں واقع اٹل بہاری واجپائی ملٹی پرپز ہال میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل میں متھرا نے گورکھپور راؤڈیز کو 38-44 سے شکست دے کر پہلی ٹرافی اٹھائی۔اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس لیگ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہاف تک دونوں ٹیمیں 21-21 کی برابری پر رہیں، جس سے مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 9:30 PMمونٹی کارلو،14 اپریل ( یو این آئی) سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینیئل مدویدوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز میں غصے میں سات بار ریکٹ زمین پر دے مارنامہنگا پڑ گیا۔ ٹینس کی عالمی تنظیم (اے ٹی پی ) نے روسی کھلاڑی پر دورانِ میچ غصے کا اظہار کرنے اور اپنا ریکٹ توڑنے کی پاداش میں 6,000 یورو (تقریباً 7,000 ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 9:11 PMنیویارک،14 اپریل ( یو این آئی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ہونے والا 'ورلڈ کپ 2026' نہ صرف کھیل کے میدانوں میں جوش و خروش لائے گا بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ایک عظیم سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے۔ فیفا اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اس ٹورنامنٹ سے عالمی معاشی پیداوار میں 80 ارب ڈالر سے زائد کے اضافے کی توقع ہے، جس سے سیاحت، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل کے شعبوں میں انقلاب آنے کا امکان ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 8:55 PMرباط، 14اپریل ( یو این آئی)مراکش کی جیل میں قید سینیگل کے 18 فٹ بال شائقین نے جنوری میں رباط میں کھیلے گئے افریقی کپ آف نیشنز کے فائنل کے دوران میدان میں گھسنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 8:46 PMنئی دہلی، 14 اپریل ( یو این آئی)ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ اور معروف ڈیکاتھلون ایتھلیٹ تیجسوین شنکر نے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر پر وزارتِ کھیل کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے "حوصلہ شکن" اور "توہین آمیز" قرار دیا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 8:43 PMحیدرآباد، 14 اپریل ( یو این آئی)حیدرآباد کے 19 سالہ نوجوان گولفر وشیش شرما نے 'بولڈرز ہلز گولف اینڈ کنٹری کلب' میں کھیلے جا رہے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم والے پہلے بولڈرز کلاسک کے افتتاحی راؤنڈ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے 7 انڈر 65 کا بہترین اسکور بنا کر پہلے دن ایک شاٹ کی برتری حاصل کر لی ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 8:33 PMلاس اینجلس ،14 اپریل ( یو این آئی)لاس اینجلس ڈوجرز کے سٹار کھلاڑی شوہی اوتانی نے نیو یارک میٹس کے خلاف میچ میں کوئی ہٹ نہ لگائی، تاہم وہ گیند لگنے کے باعث ایک بار پھر بیس پر پہنچ گئے اور یوں ان کا مسلسل آن بیس ہونے کا ریکارڈ 47 میچوں تک پہنچ گیا، جو جاپان میں پیدا ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کا میجر لیگ بیس بال میں نیا ریکارڈ ہے۔ .
see more.. 14 Apr 2026 | 7:16 PMچنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اہم مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے نے چنئی سپر کنگزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا"گزشتہ میچ ہمارے لیے اچھا رہا تھا لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ مثبت رہنا اور خود پر بھروسہ رکھنا ضروری ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ سی ایس کے کو کم اسکور پر محدود رکھیں اور پھر ہدف کا تعاقب کریں۔انہوں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنی کی جگہ اسٹار اسپنر ورون چکرورتی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 7:10 PMدبئی،14 اپریل ( یو این آئی)اطالوی کلب نیپولی کے مالک اوریلیو ڈی لارینٹیس نے فٹ بال کے روایتی ڈھانچے میں انقلابی اور متنازع تبدیلیوں کی تجویز دے کر عالمی فٹ بال میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈی لارینٹیس کا ماننا ہے کہ فٹ بال کو نوجوان نسل کے لیے پرکشش بنانے کے لیے اس میں بڑی تبدیلیاں ناگزیر ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر شائقین نے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 7:07 PMبیونس آئرس،14 اپریل ( یو این آئی) فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کی موت سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہو رہی ہے۔ 0 سالہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم ان کی موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مئی 2025 میں شروع ہونے والا ٹرائل اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب ایک جج پر عدالت میں غیر مجاز فلم بندی کی اجازت دینے کا الزام سامنے آیا۔نئے ٹرائل میں میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے سات افراد پر ارادتاً غفلت برتنے کے تحت قتل (ہومیسائیڈ) کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے تاہم تمام ملزمان نے الزامات کی تردید کی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزما.
see more.. 14 Apr 2026 | 7:04 PMکولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
یو این آئی ۔م ا ع.
see more.. 14 Apr 2026 | 6:53 PMبارسلونا،14 اپریل (یواین آئی )یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں ہینڈ بال کے واقعے پر بارسلونا کی جانب سے دائر کردہ شکایت کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ دوسرے مرحلے کے اہم مقابلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔.
see more.. 14 Apr 2026 | 6:51 PMحیدرآباد،14 اپریل ( یو این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں نوجوان ہندوستانی فاسٹ بالرز کی شاندار کامیابی کے بعد سن رائزرز حیدرآباد کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے آفیشئل کپتان اور دنیا کے بہترین فاسٹ بالرز میں سے ایک، پیٹ کمنز، جلد ہی ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔.
see more..
14 Apr 2026 | 6:45 PMنئی دہلی، 14 اپریل ( یو این آئی)تیسرے سوامی دیانند سرسوتی انٹر کالج ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریشٹھ یادو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پی جی ڈی اے وی کالج (مارننگ) نے شری گرو نانک دیو خالصہ کالج کو 106 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔.
see more..