Sports09 May 2026 | 9:28 PMجے پور، 09 مئی (یو این آئی) کپتان شبھمن گل (84) اور سائی سدرشن (55) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 52 ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا ہے۔.
see more.. 09 May 2026 | 8:52 PMچنڈی گڑھ، 09 مئی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہفتہ کے روز پنجاب کے کابینہ وزیر سنجیو اروڑا کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے اور گرفتاری کو مکمل طور پر سیاست سے متاثرہ کارروائی قرار دیا ہے۔.
see more.. 09 May 2026 | 8:46 PMنینی تال، 09 مئی (یو این آئی): اتراکھنڈ میں جھیلوں کے شہر نینی تال میں ایک بار پھر ہاکی کا جوش و خروش واپس آنے والا ہے۔ طویل وقفے اور رکاوٹوں کے بعد 'آل انڈیا ٹریڈز کپ ہاکی ٹورنامنٹ' کا انعقاد اس سال انتہائی شاندار انداز میں کیا جائے گا۔.
see more.. 09 May 2026 | 8:43 PMنئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے بین الاقوامی کرکٹر یشسوی جیسوال اور شیفالی ورما کو مبینہ طور پر نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کی جانب سے اپنا پہلا ’’مسڈ ٹیسٹ‘‘ نوٹس موصول ہوا ہے۔ یہ نوٹس اُس وقت جاری کیا گیا جب دونوں کھلاڑی مقررہ وقت پر ہونے والے ’’آؤٹ آف کمپیٹیشن‘‘ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے اپنی بتائی گئی جگہوں پر موجود نہیں تھے۔.
see more.. 09 May 2026 | 8:17 PMلندن، 09 مئی (یو این آئی): چین نے ہفتہ کو ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں رومانیہ کو 3-0 سے ہرا کر '2026 آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ' کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا سامنا ایک بار پھر روایتی حریف جاپان سے ہوگا۔.
see more.. 09 May 2026 | 7:58 PMگیزہ (مصر)، 09 مئی (یو این آئی): ہندوستان کے ویلاون سینتھل کمار اور رمت ٹنڈن ہفتہ کو ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔.
see more.. 09 May 2026 | 7:50 PMجے پور، 09 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 52 ویں مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔.
see more.. 09 May 2026 | 7:09 PMراجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یواین آئی.
see more.. 09 May 2026 | 7:07 PMدھرم شالا، 09 مئی (یو این آئی) پنجاب کنگس نے ابھی تک ارشدیپ سنگھ سے باضابطہ طور پر یہ نہیں کہا ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر وی لاگز یا ریلز پوسٹ کرنا بند کریں۔ تاہم کرکبز کی رپورٹ کے مطابق، فرنچائز ہفتہ کی شام کھلاڑیوں، خصوصاً ارشدیپ سنگھ، سے ملاقات کرے گی اور انہیں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی حالیہ ایڈوائزری پر عمل کرنے کے لیے کہے گی۔.
see more.. 09 May 2026 | 6:42 PMگیزا، 9 مئی (یو این آئی) مصر کے شہر گیزا میں جمعہ کو عالمی اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے اوپننگ راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے میں، ہندوستان کے ویر چوٹرانی نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن ابھے سنگھ کو چونکاتے ہوئے شکست دے دی۔.
see more.. 09 May 2026 | 6:27 PMنئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) اولمپین انیش بھنوالا نے ریلوے کی نمائندگی کرتے ہوئے یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ 24ویں کمار سریندر سنگھ میموریل شوٹنگ چیمپئن شپ میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مینز ایونٹ کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انیش نے فائنل میں 31 پوائنٹس اسکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔.
see more.. 09 May 2026 | 6:15 PMنئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) انڈین کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) نے ہفتہ کو ونیش پھوگاٹ کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان پر متعدد ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس تجربہ کار خاتون پہلوان پر بد نظمی اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں اور انہیں 26 جون 2026 تک گھریلو مقابلوں میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔.
see more.. 09 May 2026 | 6:13 PMروم، 09 مئی (یو این آئی): امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی کوکو گوف نے ارجنٹائن کی سولانا سیرا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ہفتہ کو اطالوی اوپن 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈ حاصل کرنے والی گوف نے پہلا سیٹ 5-7 سے گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور مقابلہ 5-7، 6-0، 6-4 سے اپنے نام کر لیا۔.
see more.. 09 May 2026 | 6:07 PMچنئی، 09 مئی (یو این آئی): آئی پی ایل 2026 میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان اب تک کے مقابلے کافی دلچسپ رہے ہیں، جہاں اعداد و شمار کے لحاظ سے ایل ایس جی کا پلڑا تھوڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں ایل ایس جی نے تین اور سی ایس کے نے دو جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ چنئی میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور یہاں دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔.
see more.. 09 May 2026 | 5:46 PMشنگھائی، 9 مئی (یواین آئی) ہندستان کے ساحل جادھو نے ہفتہ کو تیز اندازی عالمی کپ 2026 اسٹیج 2 میں میں مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ آج یہاں 25 سالہ ہندستانی تیرانداز نےبرونز میڈل کے مقابلے میں ڈنمارک کے تجربہ کار مارٹن ڈامسبو کو 147-144 سے شکست دے کر اپنا پہلا عالمی کپ تمغہ حاصل کیا۔ ساحل جادھو پہلے سیٹ کے آخر میں 30-29 سے پیچھے چل رہے تھے، لیکن اگلے چار سیٹوں میں آہستہ آہستہ واپسی کرتے ہوئے جیت پکی کرلی۔.
see more..