Sports08 Jun 2026 | 9:41 PMاس اقدام سے شفافیت اور ناظرین کی دلچسپی دونوں میں اضافہ متوقع ہے۔ براڈکاسٹنگ کے شعبے میں بھی بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ شائقین اپنی پسند کے مطابق مختلف کیمرہ اینگلز منتخب کر سکیں گے، جبکہ جدید ڈیٹا گرافکس، ذاتی نوعیت کے ہائی لائٹس اور انٹرایکٹو فیچرز دیکھنے کے تجربے کو مزید منفرد بنائیں گے۔ کوچز اور ٹیم مینجمنٹ جدید ڈیٹا اینالٹکس اور اے آئی ماڈلز کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی، پاسنگ پیٹرنز اور حکمت عملی کا گہرائی سے جائزہ لے سکیں گے۔ اس سے ٹیموں کو اپنے کھیل میں بہتری لانے اور حریفوں کی کمزوریوں کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔منتظمین نے سٹیڈیمز، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور شائ.
see more.. 08 Jun 2026 | 9:41 PMنئی دہلی ،8 جون ( یو این آئی)فٹبال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ 2026 میں صرف میدان کی سنسنی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے بے مثال استعمال کے باعث کھیلوں کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کرے گا،اس مرتبہ 48 قومی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ مجموعی میچوں کی تعداد 104 ہوگی، جس کے باعث انتظامی اور تکنیکی نظام پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ اس ایونٹ کے دوران مصنوعی ذہانت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ میچوں کی ویڈیو پروسیسنگ، خودکار ہائی لائٹس، براہ راست تجزیے اور ڈیجیٹل مواد کی تیاری جدید اے آئی سسٹمز کے ذریعے انجام دی جائے گی، جس سے شائقین کو زیادہ تیز اور معیاری معلومات میس.
see more.. 08 Jun 2026 | 9:34 PMنئی دہلی،8جون ( یو این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے عالمی معیار کی کمنٹری ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ 12 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور 5 جولائی کو لارڈز میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے تمام 33 میچوں کے دوران دنیا بھر کے معروف سابق کھلاڑی، کپتان اور براڈکاسٹرز اپنی خدمات انجام دیں گے۔کمنٹری پینل میں آسٹریلیا کی میل جونز، جولیا پرائس، انگلینڈ کی عیسی گوہا، ایبونی رینفورڈ برینٹ، ہندوستان کی متھالی راج اور انجم چوپڑا،پاکستان کی ثنا میر، نیوزی لینڈ کی کیٹی مارٹن، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ اور .
see more.. 08 Jun 2026 | 8:49 PMنئی دہلی، 8 جون(یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پیر کے روز یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران انڈر-18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ہندوستانی مرد اور خواتین ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 8:27 PMلندن، 8 جون(یواین آئی ) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹی وی پر ناظرین کی زیادہ سے زیادہ دستیابی (ویورشپ) کو یقینی بنانے کے لیے اگلے ماہ ہندوستان کے خلاف ہونے والی ٹی-20 میچوں کی سیریز کے اوقات کار میں بڑا ردّوبدل کر دیا ہے۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 8:18 PMممبئی، 8 جون(یو این آئی) ممبئی کے تاریخی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ممبئی لیگ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ٹرائیمف نائٹس ایم این ای نے ایم ایس سی مراٹھا رائلز کو 6 وکٹوں سے چت کر دیا۔ نائٹس کی اس جیت کے دو بڑے ہیرو رہے’ پہلے تیز با لر سلوسٹر ڈی سوزا جنہوں نے سیزن کی پہلی 5 وکٹیں اڑا کر رائلز کی کمر توڑی، اور پھر کپتان سوریہ کمار یادو جنہوں نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست نصف سنچری اسکور کی۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی ٹرائیمف نائٹس نے سیزن کے 4 میچوں میں اپنی پہلی جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے، جبکہ مراٹھا رائلز کو ٹورنامنٹ میں دوسری ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 7:38 PMنئی دہلی، 8 جون (یواین آئی ) دہلی پرو والی بال لیگ نے اتوار کے روز اپنے فیز-2 (دوسرے مرحلے) کے ٹرائلز کا کامیابی کے ساتھ اختتام کر دیا ہے۔ ان ٹرائلز میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، جموں و کشمیر، راجستھان، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اتنی بڑی سطح پر نوجوانوں کا جوش و خروش لیگ کے 'ٹیلنٹ آئیڈنٹی فیکیشن پروگرام' (صلاحیتوں کو پرکھنے کی مہم) پر بڑھتے ہوئے قومی اعتماد اور دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 7:15 PMکارڈف، 8 جون ( یو این آئی) ٹی-20 ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل کھیلے گئے وارم اپ (ایڈوانس) میچ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 26 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان کی اس فتح میں اہم کردار بھارتی پھولمالی نے نبھایا جنہوں نے ناٹ آؤٹ 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس کے بعد شریانکا پاٹل (4 وکٹیں) اور رادھا یادو (3 وکٹیں) کی جادوئی بالنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 6:56 PMانطالیہ (ترکی)، 8 جون (یواین آئی ) اولمپین دیپیکا کماری اور اتنو داس منگل سے شروع ہونے والے 'تیر اندازی ورلڈ کپ 2026ء اسٹیج 3' میں 16 رکنی مضبوط بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چار مراحل پر مشتمل اس ورلڈ کپ سرکٹ کا یہ سیکنڈ لاسٹ (دوسرا آخری) پڑاؤ ہے، جس کے بعد جولائی میں میڈرڈ (اسپین) کے میدانوں پر آخری اسٹیج کا میلہ سجے گا۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 6:50 PMنئی دہلی، 8 جون ( یو این آئی) منگولیا میں منعقدہ 'الان بٹار اوپن سینئر رینکنگ سیریز میں ہندوستان ریسلنگ ٹیم نے اپنی تاریخ کا ایک شاندار اور یادگار ترین اختتام کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آخری دن ہندوستانی فری اسٹائل پہلوانوں نے طوفانی کھیل پیش کرتے ہوئے مزید 7 میڈلز (بشمول 3 گولڈ) پر قبضہ جمایا، جس کی بدولت ہندوستان نے مجموعی طور پر 17 میڈلز کے ساتھ اس میگا ایونٹ کا اختتام کیا۔ اس ناقابلِ یقین کارکردگی کی بدولت ہندوستان ٹورنامنٹ کی اوور آل ٹیم رینکنگ میں ٹاپ تھری (پہلی تین پوزیشنز) میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 5:52 PMسڈنی، 8 جون (یو این آئی) اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، ایچ ایس پرنئے اور نوجوان اسٹار آیوش شیٹی منگل سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن 2026ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں 24 رکنی مضبوط ہندوستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال کے مردوں کے سنگلز چیمپئن لکشیا سین اور سابق چیمپئن کدامبی سری کانت اس بار اس اہم ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 5:42 PMلندن، 8 جون (یو این آئی) لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 115 رنز کی عبرت ناک شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27ء کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔.
see more.. 08 Jun 2026 | 5:32 PMمیڈرڈ،8 جون (یو این آئی )انگلینڈ کے گولفر ٹائرل ہیٹن نے ایل آئی وی انڈالیسیا گولف ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹائرل ہیٹن نے آخری رائونڈ میں 1 انڈر پار 70 کا کارڈ کھیل کر 2 شاٹس کی شاندار برتری کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ رئیل کلب والڈیراما میں کھیلے گئے فائنل راؤنڈ میں اتار چڑھاؤ کے باوجودٹائرل ہیٹن نے 4 برڈیز اور 3 بوگیاں کیں، ٹائرل ہیٹن نے مجموعی طور پر 11 انڈر کے اسکور کے ساتھ ٹور پر 3 سالوں میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔34 سالہ ٹائرل ہیٹن کے لیے یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ گزشتہ ماہ ان کی اہلیہ ایملی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ ان کا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔
یو این آئی۔م ا ع.
see more.. 08 Jun 2026 | 5:29 PMسالوزو،8جون (یو این آئی)نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ایک سنسنی خیز فائنل مرحلے میں ریس کی لیڈر اینا وین ڈیر بریگن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی ویمنز گیروڈی اٹالیہ کا ٹائٹل جیت لیا ۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی 29 سالہ وولرنگ سائیکلنگ کی دنیا کا گرینڈ ٹور ٹرپلوجی (تینوں بڑے ٹورز) مکمل کرنے والی تاریخ کی دوسری خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ریس کے 9 ویں اور آخری مرحلے کے آغاز پر 4 بار کی چیمپئن 36 سالہ وین ڈیر بریگن کو اپنی ہم وطن ڈیمی وولرنگ پر 49 سیکنڈز کی برتری حاصل تھی۔ الپس کی پہاڑیوں کے دامن میں سالوزو کے گرد 145 کلومیٹر طویل روٹ پر نیدرلینڈز کی ڈیمی وولرنگ نے شاندار حکمت عملی اپناتے ہوئے کئی .
see more.. 08 Jun 2026 | 5:22 PMتیجونا،8 جون ( یو این آئی)فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ایران کی فٹبال ٹیم کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہ مل سکی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ والے دن میکسیکو سے امریکا جائے گی اورمیچ کھیل کر واپس میکسیکو پہنچے گی۔ ورلڈکپ کے لیے ایرانی ٹیم اپنے ٹریننگ بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجونا پہنچ گئی جب کہ،ایران کے میچ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیٹل میں ہوں گے۔ تیجونا سے لاس اینجلس کی پرواز 45 منٹ سے ایک گھنٹے کی اور سیٹل کی پرواز ساڑھے 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔ .
see more..