Sports16 Jul 2026 | 3:59 PMلندن، 16 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بین اسٹوکس آئندہ ہفتے اپنی گھریلو کاؤنٹی ٹیم ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے۔ اسٹوکس 21 جولائی سے شروع ہونے والے گھریلو ون ڈے کپ میں ڈربی شائر کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ اگر وہ مکمل طور پر فٹ رہے تو 50 اوورز کے میٹرو بینک کپ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے باقی تمام میچوں کے لیے بھی ڈرہم کو دستیاب ہوں گے۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:58 PMلندن، 16 جولائی (یو این آئی) برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں انگلینڈ کی 2-1 سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:54 PMلندن، 16 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بین اسٹوکس آئندہ ہفتے اپنی گھریلو کاؤنٹی ٹیم ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے۔ اسٹوکس 21 جولائی سے شروع ہونے والے گھریلو ون ڈے کپ میں ڈربی شائر کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ اگر وہ مکمل طور پر فٹ رہے تو 50 اوورز کے میٹرو بینک کپ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے باقی تمام میچوں کے لیے بھی ڈرہم کو دستیاب ہوں گے۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:49 PMاٹلانٹا، 16 جولائی (یو این آئی): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میچ کے اختتام پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:38 PMبیونس آئرس، 16 جولائی (یو این آئی): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم کو جشن کے دوران سیاسی نوعیت کا بینر لہرانے پر فیفا کی ممکنہ تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:30 PMایڈنبرا، 16 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایڈنبرا میں منعقدہ اپنی سالانہ جنرل میٹنگ میں ماریشس کو تنظیم کا 111واں رکن ملک بنانے کی منظوری دے دی۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:25 PMنیویارک، 16 جولائی (یو این آئی) میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں واشنگٹن فریڈم نے ایم آئی نیویارک کے خلاف 267 رنز کا ہدف حاصل کرکے ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب کر لیا۔ اس نے رواں سال آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی جانب سے دہلی کیپٹلس کے خلاف حاصل کیے گئے 262 رنز کے ہدف (265 رنز بنا کر) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 2:21 PMٹوکیو، 16 جولائی (یو این آئی) اولمپک تمغہ یافتہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی عالمی نمبر پانچ ہان یو کو شکست دے کر جاپان اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 12:46 PMبریڈی، 16 جولائی (یو این آئی) اسٹیفنی ٹیلر کی (105) رنوں کی سنچری کے بعد کرشمہ رام ہرک اور ایفی فلیچر (تین تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 64 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کے لیے اتری ویسٹ انڈیز کے لیے اسٹیفنی ٹیلر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی دسویں ون ڈے سنچری (اور گزشتہ دو میچوں میں سنچری) بنا کر کے ایک خاص مقام حاصل کیا، لیکن ان کی 105 رنوں کی اننگز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، ٹاپ سیون بلے .
see more.. 16 Jul 2026 | 12:34 PMاٹلانٹا، 16 جولائی (یواین آئی) اینزو فرنانڈیز اور لاؤتارو مارٹینیز کے ایک ایک گول کی بدولت ارجنٹائن نے سیمی فائنل کے مقابلے میں انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کے اپنے خواب کو زندہ رکھا۔ اب فائنل مقابلے میں ارجنٹائن کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 12:30 PMسڈنی، 16 جولائی (یواین آئی) ایم ایل سی کوالیفائر میں میتھیو شارٹ کی ناٹ آؤٹ 94 رنوں کی اننگ سین فرانسسکو یونیکورنز کو جیت نہ دلا سکی، جبکہ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز (ایل اے کے آر) نے روومین پاول کی ریکارڈ 15 گیندوں میں بنائی گئی نصف سنچری کی بدولت فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ آندرے رسل نے اپنے 600 ویں ٹی-20 میچ میں اہم تعاون دیا - وہ اس مقام تک پہنچنے والے صرف تیسرے کھلاڑی ہیں - انہوں نے 50 گیندوں پر 62 رن بنائے اور پھر 19واں اہم اوور ڈالا جس میں محض چھ رن دیے۔ اس کے بعد یونیکورنز کو آخری اوور میں 18 رنوں کی ضرورت تھی، جو مشکل ثابت ہوا، بھلے ہی حسن خان نے ایک چھکا لگا کر دو گیندوں پر 9 رنوں کی.
see more.. 16 Jul 2026 | 12:30 PMسڈنی، 16 جولائی (یواین آئی) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے موئسس ہینرکس نے ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم، ورلڈ کپ کوالیفائر میں کھیلنے کے لئے اہل ہونے کے بعد، وہ اپنی جائے پیدائش پرتگال کے لیے ایسوسی ایٹ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 11:22 AMاٹلانٹا، 16 جولائی (یواین آئی) دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دیر سے واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی اور اتوار کو اسپین کے خلاف ہونے والے خطابی مقابلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔.
see more.. 16 Jul 2026 | 10:32 AMاٹلانٹا، 16 جولائی (یواین آئی) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری کین نے کہا کہ بدھ کو ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم نے ’خون، پسینہ اور آنسو‘ بہائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برتری حاصل کی، لیکن گیند پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے، اس قریبی شکست پر ہر کوئی اداس ہے۔ میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کین نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ لوگوں نے یہاں آنے اور ہماری حمایت کرنے کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں اور اس پر کتنا خرچ آیا ہے۔ حمایت ناقابل یقین رہی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ گھر پر مداح مکمل طور پر ہمارے ساتھ رہے ہیں اور ہم ان کے لیے بہت غمزدہ ہیں۔ ہم جانتے ہ.
see more.. 16 Jul 2026 | 9:55 AMنیویارک، 16 جولائی (یواین آئی) بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب میں اداکار ٹام کروز سے لے کر اسٹریمر آئی شو اسپیڈ تک، کئی طرح کے فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے۔.
see more..