Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:07 Hrs(IST)
Others

ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ایران-امریکہ معاہدے سے سینسیکس میں تقریباً 1300 پوائنٹس کا اچھال

ممبئی 15 جون (یو این آئی) ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ہونے کی خبر سے گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 1300 پوائنٹس کے قریب اچھل گیاسینسیکس 1197.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76725.27 پوائنٹس پر کھلا اور 1293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76821 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 1036.56 پوائنٹس (1.37 فیصد) کی مضبوطی کے ساتھ 76564.51 پوائنٹس پر تھا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر حملے روکنے اور ہرمز آبنائے کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے فوری طور پر کھولنے کے بھی التزامات ہیں۔ امن معاہدے پر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ایک رسمی تقریب میں دستخط ہوں گے۔
اس خبر کے بعد دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ ڈالر اور خام تیل دباؤ میں ہیں۔ جاپان کا نکی پانچ فیصد چڑھ گیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 55 پیسے مضبوط ہوا ہے۔ چوطرفہ خریداری کے درمیان نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 361.95 پوائنٹس چڑھ کر 23984.85 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 314.55 پوائنٹس یعنی 1.33 فیصد اوپر 23937.45 پوائنٹس پر تھا۔
تمام سیکٹروں میں اس وقت خریداری چل رہی ہے۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، رئیلٹی، پائیدار اشیائے صرف، تیل و گیس اور سیمنٹ سیکٹروں میں زیادہ تیزی رہی۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں انڈیگو کا شیئر چار فیصد سے زیادہ کے اضافے میں ہے۔ ایٹرنل، ایل اینڈ ٹی اور بجاج فن سرو کے شیئر تین سے چار فیصد کے درمیان اوپر چل رہے ہیں۔ بجاج فائنانس، الٹراٹیک سیمنٹ، ٹرینٹ اور ماروتی سوزوکی میں دو سے تین فیصد تک کی تیزی ہے۔ سن فارما فی الحال سرخ نشان میں ہے۔
یو این آئی۔ٓ ایم جے

خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

11 Jul 2026 | 4:52 PM

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران مذاکرات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی ولی نے خطے میں بحری سرگرمیوں کے تحفظ پر خصوصی طور پر زور دیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت جمعے کو ہوئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

11 Jul 2026 | 4:51 PM

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔.

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

شجرکاری مہایگیہ کے باعث اتوار کو جنتا درشن ملتوی رہے گا

11 Jul 2026 | 4:57 PM

گورکھپور، 11 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش میں 35 کروڑ ریکارڈ پودے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اتوار (12 جولائی) کو منعقد ہونے والے شجرکاری مہایگیہ 2026 کی وجہ سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شری گورکھ ناتھ مندر میں صبح کا 'جنتا درشن' پروگرام ملتوی رہے گا۔.