EntertainmentPosted at: Apr 14 2025 4:14PM ابھیشیک بنرجی کو چار بڑی فرنچائزز کا حصہ بننے پر فخرممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بنرجی کا کہنا ہے کہ انہیں چار بڑی فرنچائزز کا حصہ بننے پر فخر ہے۔پچھلے چھ سالوں میں ابھیشیک بنرجی نے بالی ووڈ کی سب سے بڑی فرنچائز کا اہم حصہ بن کر اپنے لیے ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ اپنی منفرد اداکاری اور ہر کردار میں ڈھل جانے کی قابلیت کے سبب، وہ چار بڑی فرنچائزز سے جڑے ہوئے ہیں جو آنے والے برسوں میں بڑی اسکرین پر دھوم مچانے والی ہیں۔ابھیشیک کو حقیقی پہچان سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم 'استری' سے ملی، جس میں انہوں نے 'جانا' کا کردار ادا کیا تھا۔ ناظرین نے اس کردار کو اتنا پسند کیا کہ اب 'استری' ایک پورییونیورس بن گئی ہے۔ 'استری 2' کی زبردست کامیابی کے بعد اب 'استری 3' کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک 'بھیڑیا' فرنچائز میں بھی نظر آئے اور اب 'بھیڑیا 2' کے ساتھ اس ہارر کامیڈی یونیورس میں ان کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔او ٹی ٹی کی دنیا میں بھی ابھیشیک نے 'مرزا پور' سیریز میں شاندار کام کیا۔ اب جب یہ سیریز فلم کی شکل میں آنے والی ہے، تو وہ ایک بارپھر اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جو ڈیجیٹل اور سینما گھروں کی کہانی کو جوڑنے والا قدم ہوگا۔کامیڈی کی بات کریں تو 'ڈریم گرل' اور 'ڈریم گرل 2' میں ابھیشیک نے آیوشمان کھرانہ کے ساتھ بہت سے مزاحیہ لمحات دیے۔ دونوں ہی فلمیں ہٹ ہوئیں اور اب 'ڈریم گرل 3' میں ان کی واپسی تقریباً یقینی ہے۔ اس حصولیابی پر بات کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے کہا، "میں اتنی بڑی فرنچائز کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں جس نے ناظرین کے تخیل کو چھو لیا ہے۔ ایسے کرداروں کو دوبارہ ادا کرنا ،، جن کا تعقل دل سے ہو اور ان کہانیوں کو آگے بڑھانا انتہائی پرجوش ہے۔اب جب 'استری 2'، 'بھیڑیا 2'، 'مرزا پور: دی فلم' اور شاید 'ڈریم گرل 3' جیسی بڑی فلموں میں ابھیشیک نظر آئیں گے، تو کہا جاسکتا ہے کہ وہ آج کے زمانے کے بالی ووڈ فرنچائز کا چہرہ بن چکے ہیں۔یواین آئی۔الف الف