NationalPosted at: Mar 14 2025 5:03PM ہندوستان نےعالمی براداری سے ڈیجیٹل ڈومین میں تخلیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے آج عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل ڈومین میں تخلیقی صلاحیتوںکو مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کے مواد کی تخلیق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آئےوزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، اطلاعات، نشریات، ریلوے، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشوینی ویشنو اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے یہاں سو سے زائد ممالک کے سفیروں، ہائی کمیشنرز اور سفارتی نمائندوں کی موجودگی میں دنیا بھر کے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو اس پہل سے جڑنے کی اپیل کی اور ممبئی میں یکم مئی سے چار مئی تک ہونے والے پہلے عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 میں مدعو کیا، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جس طرح ترقی اور وراثت دونوں پر زور دیتے ہیں، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں ثقافتی شناخت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر عالمی سطح کے مواد کی تخلیق کی جائے تو اس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہوگا، صارفین ملیں گے۔
یہ ٹیکنالوجی کی جمہوریت اور معاشرے میں اس کی توسیع ہوگی۔