Sunday, Sep 6 2026 | Time 15:09 Hrs(IST)
National

جی ایس ٹی میں اصلاحات سے عام آدمی کی زندگی آسان اور معیشت مضبوط ہوگی: مودی

جی ایس ٹی میں اصلاحات سے عام آدمی کی زندگی آسان  اور معیشت مضبوط ہوگی: مودی

نئی دہلی، 3 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں کی از سر نو تشکیل اور نظام کو بہتر بنانے کے لئے بدھ کو جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی اور معیشت کو فروغ ملے گاجی ایس ٹی کی چار اہم شرحوں کو دو سلیب میں محدود کرنے اور دیگر فیصلوں کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی سربراہی میں جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کے اعلان کے بعد مسٹر مودی نے ایک بیان میں کہا، "اپنی یوم آزادی کی تقریر کے دوران، میں نے جی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات لانے کے اپنے ارادے کے بارے میں بات کی تھی۔"
وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے اور طریقہ کار میں اصلاحات کے لیے ایک تفصیلی تجویز تیار کی تھی، جس کا مقصد عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
مسٹرمودی نے کہا، "یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکز اور ریاستوں کی جی ایس ٹی کونسل نے مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی اور اصلاحات پر پیش کردہ تجاویز پر اجتماعی طور پر اتفاق کیا ہے، جس سے عام آدمی، کسانوں، ایم ایس ایم ای، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔"
وزیر اعظم نے کہا کہ "جامع اصلاحات ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں گی اور سب کے لیے، خاص طورپر چھوٹے تاجروں اور کاروبار کے لئے تجارت کرنے میں آسانی کو یقینی بنائیں گی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو سال بہ سال نئے نئے القاب دیتے رہے ہیں، لیکن چیلنجز کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے مسٹر کھرگے نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) میں مسٹر مودی کے کل کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ ایس آر سی سی جانا ملک کے نوجوانوں، تعلیم اور ان کے مستقبل پر بات چیت کا ایک موقع تھا، لیکن نوجوانوں کے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تقریر پھر سیاسی پروپیگنڈے میں بدل گئی۔

...مزید دیکھیں

مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پورے سسٹم سے ٹوٹے ہوئے اعتماد کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں طلبہ کی تحریک پرکہا ہے کہ ہزاروں طلبہ پرامن طریقے سے سڑکوں پر ہیں اور اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ان کا ٹوٹ چکا اعتماد ہے۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے وزیر سُدیویہ کمار سونو کا انتقال

رانچی/گریڈیہ، 6 ستمبر (یواین آئی) اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے کابینی وزیر اور جے ایم ایم کے سینئر لیڈر سدیبیہ کمار سونو کا گریڈیہ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

ایف پی آئی نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10,289 کروڑ روپے نکال لیے

ممبئی، 6 ستمبر(یواین آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہندستانی کیپٹل مارکیٹ میں 10,289 کروڑ روپے کی خالص فروخت کی۔

...مزید دیکھیں

کچے تیل اور روپے کی چال سے شیئر بازار کی سمت طے ہوگی

ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظریں کچے تیل اور روپے کی چال پر رہیں گی۔

...مزید دیکھیں

چینی ایک ہفتے میں 287 روپے سستی، خوردنی تیلوں میں تیزی جاری

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) گھریلو تھوک منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چینی 287 روپے سستی ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

این ایچ اے اے آئی کا تریشور سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت پر اظہار تعزیت

تروواننت پورم، 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کیرالہ کے تریشور ضلع میں قومی شاہراہ-66 پر سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے آٹھ طلبہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

06 Sep 2026 | 3:03 PM

نئی دہلی، 6 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو سال بہ سال نئے نئے القاب دیتے رہے ہیں، لیکن چیلنجز کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے۔.

نارائن اور پورن نے ٹی کے آر کی سی پی ایل میں کوالیفکیشن کی امیدیں برقرار رکھیں

06 Sep 2026 | 2:38 PM

کینسنگٹن، 6 ستمبر (یو این آئی) نکولس پورن کی 59 رنز کی شاندار اننگز اور سنیل نارائن کی چار وکٹوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کم اسکور والے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 35 رنز سے شکست دے کر سی پی ایل 2026 میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.

زیرک پور کے ہوٹل-پی جی میں پولیس کا چھاپہ، تین لڑکیاں پکڑی گئیں

06 Sep 2026 | 3:01 PM

زیرک پور، 6 ستمبر (یو این آئی) پنجاب کے زیراکپور پٹیالہ روڈ پر واقع ایک وی آئی پی ہوٹل اور پی جی میں پولیس نے چھاپہ مار کر تین لڑکیوں کو گرفت میں لیا ہے۔ پولیس کو موقع سے نشے کا کچھ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس اب پکڑی گئی لڑکیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔ معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ .