Tuesday, Jan 13 2026 | Time 15:31 Hrs(IST)
National

امت شاہ اے این ٹی ایف کے سربراہوں کی دوسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دیلی 13 ستمبر(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ منگل 16 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے سربراہان کی دوسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔
اس موقع پر جناب امت شاہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی سالانہ رپورٹ-2024 بھی جاری کریں گے اور منشیات کو ٹھکانے لگانے کی آن لائن مہم کا آغاز کریں گے ۔
دیگر سرکاری محکموں کے اسٹیک ہولڈرز کے علاوہ 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے این ٹی ایف کے سربراہان 16 اور 17 ستمبر کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
خاص خبریں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) فوجی سربراہ جنرل اپیندر دیویدی نے منگل کو کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار اب بھی آٹھ سے دس دہشت گرد کیمپ سرگرم ہیں جن میں 100 سے 150 دہشت گرد موجود ہیں جنرل دیویدی نے ’یومِ افواج‘ سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ جمّوں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں بھی تقریباً 140 دہشت گرد سرگرم ہیں لیکن دہشت گردوں کی بھرتی کافی عرصے سے نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

تہران، 13 جنوری (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا آیت اللہ خامنہ نے لکھا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیرِ فن و ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اسمبلی کی قائدِ حزبِ اختلاف آتشـی نے سکھ گُروؤں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا مسٹر مشرا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 جنوری کو دہلی اسمبلی میں ایک غیر معمولی اور سنگین پاپ ہوا۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہےانڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا
نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) ملک میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت دسمبر میں 26.8 فیصد بڑھ کر 3,99,216 یونٹ تک پہنچ گئی۔

...مزید دیکھیں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں

المصری کی پہلی ونٹر سائننگ: مراکشی مڈفیلڈر اسامہ زمراوی ٹیم میں شامل

13 Jan 2026 | 3:18 PM

پورٹ سعید،13 جنوری (یو این آئی ) مصری پریمیئر لیگ کے کلب المصری نے مراکش کے مشہور کلب وداد اے سی (Wydad AC) سے 23 سالہ مڈفیلڈر اسامہ زمراوی کو سائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رواں موسمِ سرما کی ٹرانسفر ونڈو میں پورٹ سعید پر مبنی اس کلب کی پہلی اہم سائننگ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، زمراوی نے 6 ماہ کے لیے قرض (Loan) پر کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔ معاہدے میں سیزن کے اختتام پر انہیں مستقل بنیادوں پر خریدنے کا آپشن بھی موجود ہے۔کلب کی جانب سے ٹرانسفر فیس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں مراکش کے مشہور کلب "رجا کاسابلانکا" کی انڈر 19 ٹیم سے آغاز کیا۔.

ملتائی میں معذور خاتون سے بدسلوکی، ملزم گرفتار

13 Jan 2026 | 3:21 PM

بیتول، 13 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے ملتائی میں ایک معذور خاتون کے ساتھ ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پانی مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے۔ یہ کارروائی خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر روک لگانے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت کی گئی۔.