
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) امول اور مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے مدر ڈیری کے ایک ترجمان نے بدھ کو میڈیا کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 14 مئی سے دودھ کے تمام ویرینٹ کی خوردہ قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کسانوں سے دودھ خریدنے کی لاگت میں چھ فی صد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دودھ کے دام بڑھانا ضروری ہو گئے تھے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی، جس میں نو منتخب تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) ایم ایل اے آر سرینواس سیتوپتی کو تمل ناڈو اسمبلی میں کسی بھی تحریک اعتماد پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس وجے بشنوئی کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم اور اس معاملے میں مزید کارروائی پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ "یہ حکم کم سے کم الفاظ میں کہیں تو انتہائی قابل اعتراض ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی)حکومت ہند نے سونے اور چاندی کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھا کر مجموعی طور پر 15 فیصد کر دی ہے تاکہ ملک میں ان قیمتی دھاتوں کی خریداری کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوذرائع کے مطابق سونے اور چاندی پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فی صد کر دی گئی ہے، جب کہ اس کے علاوہ 5 فی صد زرعی سیس بھی عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ڈیوٹی 15 فیصد ہو گئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 1998 کے ایٹمی پوکھرن تجربہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم نے ہندوستان کے 'اٹل سنکلپ' کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو ثابت کر دیا کہ کوئی بھی بیرونی دباؤ ملک کو جھکنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتا مسٹر مودی نے بدھ کو ایٹمی تجربہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 1998 میں آج ہی کے دن ہندوستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی تجربات نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری قوم کا عزم کتنا اٹل ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ پیپر لیک جیسے گھناؤنے کھیل کو بند کرنے کے لیے ملک کی 'جنریشن زی' (نوجوان نسل) کو سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرنا پڑے گا مسٹر کیجریوال نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے حوالے سے بدھ کو ملک کے نوجوانوں سے براہِ راست ورچوئل خطاب کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی حکومت پر بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ماہانہ پنشن میں برسوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جب کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب اور محروم طبقہ شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے مسٹر کھرگے نے بدھ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ حکومت ایک طرف ملک کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیتی ہے، وہیں دوسری طرف بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کا وقار چھین رہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے صحت سے متعلق معمول کے معائنے اور ٹیسٹ کے بعد گھر بھیج دیا ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ " محترمہ گاندھی کا میدانتا اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ گھر لوٹ آئی ہیں۔
...مزید دیکھیں